بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم ! جہانگیر ترین دلبرداشتہ ہو کر انتخابات سے قبل اپنی فیملی لے کر ایسے ملک چلے گئے کہ عمران خان کو بھی زوردار جھٹکا دے گئے

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات پر مرکزی رہنما جہانگیر ترین بیرون ملک چلے گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پارٹی اختلافات اور نااہلی پر تنقید کی زد میں آنے والے مرکزی رہنما تمام تر انتخابی سرگرمیاں چھوڑ کر لندن روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نااہلی کے بعد جہانگیر ترین کو پارٹی کے بعض رہنماؤں کے رویے سے سخت مایوسی ہوئی اور ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا۔

دوسری جانب جہانگیرترین کے قریبی ذرائع کہتے ہیںوہ اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں منانے لندن گئے ہیں جلد واپس آئیں گے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین پارٹی رہنماؤں کے بالواسطہ حملوں اور میڈیا میں بغیر نام کے اپنی ذات کو نشانہ بنائے جانے پر سخت مایوس تھے جس کا انہوں نے چیئرمین عمران خان سے کھل کراظہار بھی کیا۔دو روز قبل میڈیا میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کا نوٹس لیتے ہوئے عمران خان نے قائدین کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا تھا۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے اصل وجہ بتا دی ، ان کا کہنا ہے کہ ناساز طبیعت کی وجہ سے لندن آیا ہوں، اگر ڈاکٹرز نے واپس جانے کی اجازت دے دی تو اتوار کو واپس آ جاؤں گا، واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی ٹکٹوں کی تقسیم پر سفارشات نظر انداز کر دی گئی تھیں ان کی جانب سے لائے گئے الیکٹ ایبلز سے ٹکٹ واپس لے لئے گئے ہیں، جہانگیر ترین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ میں نیازی گروپ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ بہت برا ہے۔واضح رہے کہ ضلع لیہ کے بااثر سیہڑ گروپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ٗذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں سیہڑ گروپ کو جہانگیر ترین لائے تھے۔پی ٹی آئی نے سیہڑ گروپ کو 4ٹکٹ الاٹ کیے تھے، سیہڑ گروپ کو قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے 3ٹکٹ دیئے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہپی ٹی آئی نے سیہڑ گروپ کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجید نیازی گروپ کو یہ ٹکٹ الاٹ کردیئے ہیں،

اس گروپ کی سپورٹ شاہ محمود قریشی کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق این اے 187کے امیدوار سردار بہادر سیہڑ کے پارٹی چھوڑجانے پر اس نشست کے لیے ٹکٹ مجید نیازی کو دے دیا گیا، پی پی 280 سے پی ٹی آئی نے اطہر مقبول کو ٹکٹ الاٹ کر دیا، جہاں سے سجاد سیہڑ پی ٹی آئی چھوڑ گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی پی281سے امیدوارشہاب الدین سیہڑبھی پارٹی چھوڑگئے،اس نشست سے اکرم سامٹیہ کو ٹکٹ الاٹ کردیا گیا ہے۔

پی پی 282سے نیازی گروپ سے تعلق رکھنے والے قیصر مگسی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی ضلع لیہ کے صدر بشارت رندھاوا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے رندھاوا اس نشست سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑیں گے۔بشارت رندھاوا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع لیہ میں کرپٹ اور لوٹوں کو ٹکٹ الاٹ کیے گئے، عمران خان سے احتجاج کیا ہے اور پارٹی چھوڑ دی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…