منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کااستعفیٰ، ترجمان دفتر خارجہ نے اہم اعلان کردیا،امریکی جنرل نکلسن کے پاکستان سے متعلق بیان پر شدید ردعمل

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ گرے لسٹ میں رہتے ہوئے ہمیں ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا اور کارکردگی بہتر ہوئی تو گرے لسٹ سے نکل سکتے ہیں ورنہ مسائل ہوں گے۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کیدوران ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ فروری میں بتا دیا تھا کہ پاکستان کو جون میں گرے لسٹ میں ڈال دیا جائیگا ٗ

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف میں ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بات چیت ہو رہی ہے، گرے لسٹ میں رہتے ہوئے ہمیں اس ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا، کارکردگی بہتر ہوئی تو گرے لسٹ سے نکل سکتے ہیں ورنہ مسائل ہوں گے کیونکہ پہلے بھی کارکردگی کی بنیاد پر گرے لسٹ سے باہر آئے تھے۔مقبوضہ کشمیر سے متعلق ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے، اقوام متحدہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کی تحقیقات کروائے اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلے کا سیاسی حل نکالے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں، یورپی یونین بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کرے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کے استعفے سے پاک افغان مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے، پاکستان افغانستان میں مفاہمت اور امن کے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، افغان قیادت میں مفاہمتی اقدامات میں تمام ممکن سہولیات بھی دیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ تمام افغان فریقوں کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے اور افغان طالبان کو سیز فائر پیشکش قبول کرنی چاہیے، پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں بھر پور تعاون کر رہا ہے لیکن افغان مسئلے کا حل افغانوں کے ہاتھوں امن عمل میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ اعتماد سازی میں بہتری آئی ہے، جنرل نکلسن کا پاکستان سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…