اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقتدار ملا تو وزیراعظم ہائوس کو استعمال نہیں کروں گا،یہاں ایک اعلیٰ تعلیمی انسٹیٹیوٹ بنائوں گا،تمام گورنر ہائوسز کا بھی پلان کر رہے ہیں، لاہور والے گورنر ہائوس کو عوامی تفریحی پارک اور گیسٹ ہائوس میں بدل دوں گا،عمران خان کا اعلان،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مسائل کے پیچھے کرپشن ہے،زرداری نواز شریف کے ساتھ مل کر حکومت بنانے سے بہتر ہے اپوزیشن میں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ایک بادشاہت کی طرح ہے اور اسی بادشاہت کے اثرات اب سامنے آ رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں (ن) لیگ کو تباہ ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں کیونکہ جس جماعت کا کوئی نظریہ ہی نہ ہو وہ تباہ ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی برسر اقتدار آئی تو ملک کو درپیش دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ پانی کے مسئلے کو بھی حل کرے گی اور ڈیمز بنائیں گے۔