اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

اقوام متحدہ، مقبوضہ کشمیر پر پاک بھارت مندوبین میں سخت جملوں کا تبادلہ بھارتی الزامات کے جواب میں ملیحہ لودھی نے ایسا دندان شکن جواب دیدیا کہ بھارتی مندوب منہ چھپانے پر مجبور ہو گیا

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاک بھارت مندوب کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان گمراہ کن بیان بازی سے اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا ، جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جبکہ پاکستانی مندوب نے کہا ہے کہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں جبکہ بھارت عالمی اصولوں کے حوالے سے سرد مہری اختیار نہیں کرسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق پر ایک مباحثے کے دوران پاک بھارت مندوب کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا انسانی حقوق پر بحث کے دوران بھارتی مندوب سندیب کمار نے اقوام متحدہ میں پاکستاان کی طرف سے کشمیر پر دیئے گئے بیانات کو بے بنیاد قرار دیا ہے سندیپ کمار نے کہا کہ پاکستان نے جموں وکشمیر کے حالات سے متعلق اقوام متحدہ می جو بیان دیا ہے وہ بے بنیاد ہے اور حقیقت سے بعید ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اس طرح کے بیانات حقائق تبدیل نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ می پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں انفرادی و اجتماعی ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بڑے پیمانے پر آنکھوں کی بینائی سے محروم کیاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام غیر قانونی اور جبری قبضے سے دو چار ہیں اورایسے میں ان پر ناقابل بیان مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں انفرادی و اجتماعی ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بڑے پیمانے پر آنکھوں کی بینائی سے محروم کیاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام غیر قانونی اور جبری قبضے سے دو چار ہیں اورایسے میں ان پر ناقابل بیان مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ بھارت جموں وکشمیر میں اپنی فوج اور فورسز کے ہاتھوں سنگین نوعیت کی پامالیوں اور خلاف ورزیوں کے سے عالمی قوانین کی بیخ کنی کا ارتکاب کرتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…