عام انتخابات 2018،پاک فوج نے شاندار اعلان کردیا

27  جون‬‮  2018

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ قومی انتخابات 2018 کی اہم ذمہ داری نبھانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی معاملات پر بھی فوکس رکھا جائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے دوران خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت سے متعلق بھی بات چیت ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صاف و شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی ضروری معاونت کی جائے گی۔اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کہ اندرونی سیکیورٹی اور ملکی دفاع سے توجہ ہٹائے بغیر الیکشن کے انعقاد میں مکمل معاونت کی جائیگی۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 آئندہ ماہ 25 جولائی کو ہونگے اس حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، گزشتہ دنوں انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو خط لکھ کر پاک فوج کے ساڑھے تین لاکھ اہلکاروں کی خدمات طلب کی تھیں جس کی وزارت دفاع نے حامی بھرلی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے تینوں مسلح افواج کے ریٹائرڈ فوجیوں کو الیکشن ڈیوٹیوں کیلئے طلب کرلیا جبکہ ریٹائرڈ جوانوں کے پاس بھی مکمل اختیارات ہوں گے۔واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں کی جائے گی اور پاک فوج کے اہلکار 27 جون کو پرنٹنگ پریس کی سیکیورٹی سنبھال لیں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…