ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

انتخابات کے دوران میڈیا کو کن کن باتوں پر عمل کرنا ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

datetime 27  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے موقع پر میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق اور گائیڈ لائنزجاری کردیں۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق میڈیا انتخابات کے دوران عوام کو درست آگاہی فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ضابطہ اخلاق میں پابند کیا گیا ہے کہ میڈیا عوام کو سیاسی جماعتوں، امیدواروں، انتخابی مہم اور ووٹنگ سے آگاہ کرے گا جب کہ میڈیا متوازن اور غیر جانبدار رپورٹنگ کا پابند ہوگا۔

ٹاک شوز، نیوز اور کرنٹ افیئر پروگرامز میں کسی امیدوار یا جماعت سے متعصبانہ رویہ نہیں برتا جائے گا۔ضابطہ اخلاق میں ہدایت کی گئی ہیکہ کسی امیدوار یاجماعت کی مخالفت یا جانبداری کے پروگرام نشر نہیں کیے جاسکیں گے اور میڈیا اپنی کوریج میں پروفیشنلز اسٹینڈرڈ کو ملحوظ خاطر رکھے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق افواہوں اور قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ نہیں کی جاسکے گی، نفرت انگیز تقاریر اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی اور پرتشدد عناصر پر مبنی مواد کی حوصلہ افزائی ہرگز نہیں کی جائے گی۔ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا برداشت کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گا اور کسی مذہب، عقیدہ، ذات کو نشانہ بنانے سے متعلق مواد شائع یا نشر نہیں کرے گا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے کہ میڈیا کے خلاف پرتشدد کاروائیوں، ڈرانیدھمکانے اور املاک کو نقصان پہنچانے پر اتھارٹیز مکمل تحقیقات کی پابندہوں گی جب کہ امیدوار، سیاسی جماعتیں اور حکومتی اتھارٹیز میڈیا کے آزادی اظہار رائے کے حق کا احترام کریں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین اور انٹرنیشنل میڈیا کے حوالے سے بھی ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…