اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے پچیس پیسے اضافے کی منظوری دے دی ٗصارفین پر پندرہ ارب ستر کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔بدھ کو قیمتوں میں اضافے کی منظوری مئی کی فیول.ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ٗمئی میں ریفرنس فیول لاگت 5روپے 29 پیسے فی یونٹ رہی ٗسی پی پی اے نے بجلی کے نرخوں میں 1روپے 32 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی ٗ
مئی میں مہنگے فرنس آئل سے 19.30فیصد بجلی پیدا کی گئی ٗ فرنس آئل سے 12روپے 47 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ٗدرآمدی ایل این جی سے 23.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی ٗایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ قیمت 9روپے 10 پیسے فی یونٹ رہی ٗسینٹ کی توانائی کمیٹی کے چئیرمین سینٹر فدا محمد نے بھی سماعت میں شرکت کی ۔ ممبر نیپرا حمایت اللہ سسٹم کے تکنیکی و انتظامی نقصانات صارفین کو ادا کرنے پڑتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ تکنیکی و انتظامی نقصانات کی وجہ سے سرکولر ڈیِٹ بڑھ رہا ہے ٗسستی گیس کم صلاحیت والے جنکوز کو دی جارہی ہے ٗبہتر صلاحیت والے آئی پی پیز کو کم.گیس دی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر آئی پی پیز کوگیس دی جائے تو وہ زیادہ بجلی پیدا کرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ قطر سے 13 روپے میں گیس لی جارہی ہے ٗبلوچستان کو6روپے دینے کو تیار نہیں ۔حمایت اللہ نے کہا کہ اگر سستی گیس آئی پی پیز کو دی جاتی تو بجلی کی قیمت میں فی یونٹ صرف 30 یا 35 پیسے اضافہ کرنا پڑتا۔ممبر نیپرا حمایت اللہ سسٹم کے تکنیکی و انتظامی نقصانات صارفین کو ادا کرنے پڑتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ تکنیکی و انتظامی نقصانات کی وجہ سے سرکولر ڈیِٹ بڑھ رہا ہے ٗسستی گیس کم صلاحیت والے جنکوز کو دی جارہی ہے ٗبہتر صلاحیت والے آئی پی پیز کو کم.گیس دی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر آئی پی پیز کوگیس دی جائے تو وہ زیادہ بجلی پیدا کرسکتے ہیں ۔