منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

آپ نے ریحام خان کو بہن کہا؟ اینکر کے بار بار اصرار پرحنیف عباسی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، اینکر کو غیر اخلاقی جواب دینے کے بعد طیش میں کیا کام کر دیا؟

datetime 27  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے ریحام خان کو بہن کہا ، اینکر کے سوال نے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو غصے سے آگ بگولہ کر دیا، بار بار سوال پوچھنے پر شو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے انکشافات نے جہاں تحریک انصاف کو بہت ڈسٹرب کیا وہیں پاکستان کے سیاسی ، صحافتی حلقے بھی اس پر بحث کرنے سے خود کو نہیں روک سکے

اور ملک بھر میں اس کتاب کے مبینہ مسودے کے حوالے سے سامنے آنیوالے انکشافات پر بحث شروع ہو گئی۔ ریحام خان اپنی کتاب کے حوالے سے اعلان کر چکی ہیں کہ وہ اسے انتخابات سے چند روز قبل لانچ کرینگی اور یہ کتاب پاکستانی ووٹرز کی رہنمائی کیلئے شائع کر رہی ہیں۔ یہاں یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ ریحام خان کی کتاب کا ابھی کہیں بھی ذکر نہیں تھا کہ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس کتاب کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا، عمران خان اس وقت سے ڈریں جب ریحام خان کی کتاب سامنے آئے گی۔ ریحام خان کی کتاب کے مبینہ مسودے کے سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف نے حنیف عباسی کے اس بیان کو ایک بار پھر بنیاد بناتے ہوئے ریحام خان کی کتاب کو ن لیگ کی کارستانی قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے حنیف عباسی کا کیا موقف ہے ، یہ جاننے کیلئے جب نجی ٹی وی ’ٹونٹی فور نیوز‘‘کے اینکر نے حنیف عباسی سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ’’ حنیف عباسی صاحب آپ نے ریحام خان کو بہن کہا اور ان کے لیے سپورٹ کا اعلان کیا تھا‘‘جس پر ن لیگی رہنماحنیف عباسی نے اس بات سے انکار کر دیاکہ انہوں نے کبھی ریحام خان کو بہن کہا ہے ۔اینکر نے ایک اور سوال پوچھا کہ اس کتاب سے متعلق آپ نے سپریم کورٹ کےباہر بات کی تھی جس پر حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ

انہوں نے اس حوالے سے پیش گوئی کی تھی۔ اینکر نے سوال پوچھا کہ آپ نے ریحام خان کو بہن کہا اور سپورٹ کا وعدہ کیا تھا تاہم آپ نے ان کو سپورٹ نہیں کی ۔ جس پر حنیف عباسی تپ گئے اور اینکر سے کہا کہ انہوں نے ریحام خان کو بہن نہیں کہا تاہم جب اینکر کا اصرار جاری رہا کہ آپ نے انہیں بہن کہا ہے تو حنیف عباسی غصے میں آ گئے ۔انکا کہنا تھا کہ آپ فوٹیج نکلوا کے دیکھ لیں اگر میں نے بہن کہا ہے تو میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں ورنہ آپ ان کو بہن مان لیں۔اس پر اینکر نے کہا کہ اگر آپ نے کہہ بھی دیا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں جس پر حنیف عباسی مزید طیش میں آگئے اور انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…