جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کا ’’کرانچی‘‘ اور’’پان‘‘پر تبصرہ، کراچی والے ناراض،سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف تو 2 روزہ ’’مشن کراچی‘‘کے بعد واپس لاہور لوٹ گئے لیکن گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کراچی کو کرانچی کہنے اور پان کھانے والے بہن بھائیوں کا تذکرہ کرکے شہر قائد کے باسیوں کو اچھا خاصا ناراض کرگئے۔ گزشتہ روز ممکنہ طور پر ایک رپورٹر نے کراچی کو ‘کرانچی’ کہہ کر شہباز شریف سے کوئی سوال کیا، جس پر صدر مسلم لیگ (ن)نے جواب دیا کہ ہمارے جو بھائی بہن پان کھانے والے ہیں۔

ان کے کرانچی کو میں لاہور بناؤں گا اور جو کراچی میں رہتے ہیں، ان کو میں کراچی انشا اللہ لاہور سے بہتر بنا کر دوں گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل تو اس بات پر باقاعدہ پھٹ پڑے اور انہوں نے طنز و تنقید سے بھرپور ایک ویڈیو پیغام جاری کردیا۔اپنے پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا ‘عوام نے استقبال کیا لیکن بدلے میں شہباز شریف نے اہل کراچی کی تضحیک کی اور کراچی کو کرانچی کہہ کر مذاق اڑانے کی کوشش کی اور پان کا طعنہ دے کر طنز کے نشتر برسائے۔عمران اسماعیل نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پان ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی صارفین اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ایک صارف نے شہباز شریف کو مخاطب کرکے واضح کیا مجھے پان پسند ہے اور میرا کراچی بھی۔ایک کراچی والے نے تو یہ کہہ کر قصہ ہی ختم کردیا کہ ہاں ‘ہمیں پان پسند ہے۔ایک صارف کو یاد آیا کہ انہوں نے کافی دنوں سے پان نہیں کھایا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے شہباز شریف کے بیان کے بعد ایک میٹھا اور ایک سادہ خوشبو پان کھایا اور مزے اڑائے۔ایک صارف بہت غصے میں نظر آئے، جن کا کہنا تھا کہ وہ کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز پر شہباز شریف کو سراہنے والے تھے، لیکن جب میری آنکھ کھلی تو میں نے کرانچی اورپان کی باتیں سنیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…