کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پی پی پی کے سینیٹر جہانگیر بدر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی تاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جوڈیشل مرڈر کے حوالے سے کیس کو ری اوپن کیا جائے۔ اس حوالے سے سی ای سی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ چاروں صوبوںآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی بار ایسوسی ایشنز سے قرار دادیں پاس کروائی جائیں اور تمام قرار دادوں کو یکجا کر کے سینیٹر جہانگیر بدر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح وفد چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرے اور انہیں تمام قرار دادیں پیش کر کے ان سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کیس کو ری اوپن کروانے کی درخواست کی جائے گی کہ کیس کو ری اوپن کر کے انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق فیصلہ سنایا جائے۔واضح رہے کہ مرحوم سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جوڈیشل مرڈر کے حوالے سے عوام کے سامنے کیا تھا کہ اس وقت عدلیہ مارچل لا کے زیر اثر مجبور تھی اور اس فیصلے میں وہ خود بھی شریک تھے۔ اس ضمن میں پیپلز لائرز فورم کے ایڈوکیٹ صدر قاضی بشیر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کیس کو ری اوپن کروانے کے سلسلے میں 806 وکلا کے دستخطوں سے سندھ ہائی کورٹ بار، کراچی بار اور ملیر بار سے قرار دادیں منظور کروائیں۔ ان قرار دادوں کو ملک کے تمام مقتدر اداروں کے سربراہان کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ قاضی محمد بشیر نے پاکستان میں سب سے پہلے قراردادیں منظور کرنے پر سندھ ہائی کورٹ بار، کراچی بار اور ملیر بار کا شکریہ ادا کیا
ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی،آصف علی زرداری کا اہم اقدام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے



















































