جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف کیساتھ یاجوج ماجوج کچھ بولیں گے تو جواب دونگا،میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں، چودھری نثار نے نوازشریف سے براہ راست جواب طلب کرلیا

datetime 26  جون‬‮  2018 |

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا نہیں مخلوق خدا کے ٹکٹ کا محتاج ہوں، نواز شریف کیساتھ یاجوج ماجوج کچھ بولیں گے تو جواب دونگا،میرا مخالف کام کچھ نہیں کرتا آستینیں چڑھا کر ووٹ مانگنے نکل آتا ہے۔ ٹیکسلا کے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میرا مخالف آج پی ٹی آئی میں ہو کر بڑے بڑے دعوے کرتا ہے۔ وہ کبھی پیپلز پارٹی اور کبھی مشرف کا لبادہ اوڑھ کر

میرے مقابلے میں آیا۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ٹیکسلا کے دوستو آپ نے آج اتنی بڑی تعداد میں جمع ہو کر میرا دل خوش کردیا ہے۔ ٹیکسلا کے لوگو آپ نے دل خوش نہیں کیا بلکہ میرا ایمان تازہ کردیا ہے۔ چودھری نثار علی خان نے جلسے میں شریک لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسلا کے لوگو آپ نے ثابت کیا کہ ٹیکسلا وفاداروں کا علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا تاریخی اور دینی شہر ہے بڑے بڑے عالم ٹیکسلا میں پیدا ہوئے۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ 1985ء میں تین لوگوں نے ٹیکسلا شہر میں میرا تعارف کروایا وہ تینوں دینی شخصیات تھیں ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے مقابلے میں کوئی ووٹ لینا چاہتا ہے تو کارکردگی دکھائے میرے مقابل اپنا کوئی ایک میگا پراجیکٹ دکھا دیں۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ لوگ کردار، کارکردگی اورخدمت کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں میرا مخالف کام کچھ نہیں کرتا آستینیں چڑھا کر ووٹ مانگنے نکل آتا ہے۔ نواز شریف کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ نواز شریف کیساتھ یاجوج ماجوج کچھ بولیں گے تو جواب دونگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف سے پوچھتا ہوں کہ میں نے تمہارے ساتھ کون سا جرم کیا؟۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میرا پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور کسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…