پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن ٹربیونل نے سیتا وائٹ کیس کی گونج،عمران احمد خان نیازی کی ٹیرئن نامی ایک بیٹی بھی ہے جس کا اُنہوں نے کاغذات میں ذکر نہیں کیا ؟سٹام پیپر میں جعلسازی کا انکشاف،بڑا حکم جاری

datetime 26  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں ( آئی این پی )الیکشن ٹربیونل نے سیتا وائٹ کیس میں عمران خان کی جانب سے دستحط شدہ وکالت نامہ پیش نہ کرنے پر سماعت( آج ) بدھ تک ملتوی کردی ۔جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے اُمیدوار انعام اللہ خان کی طرف سے عمران احمد خان نیازی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کیا گیا تھا کہ عمران احمد خان نیازی کی ٹیرئن نامی ایک بیٹی بھی ہے جس کا اُنہوں نے کاغذات میں ذکر نہیں کیا

اور وہ آ ئین کے آ رٹیکل 62,63 پر پورا نہ اترنے کے باعث الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں جس پر الیکشن ٹریبونل میں سماعت ہوئی عدالت نے عمران خان کے وکلاء کو پاؤر آ ف آٹارنی پیش کرنے کا حکم دیا جس پر عمران خان سے بذریعہ واٹس ایپ پاؤر آ ف آٹارنی موصول کرکے کاپی عدالت میں پیش کی کیس کی سماعت جسٹس عبدالشکور کر رہے تھے جسٹس نے عمران احمد خان نیازی کے وکیل یونس خان وزیر پر سوا ل کیا کہ جو بیان حلفی اسٹام پیپر کیساتھ لگائی گئی ہے وہ اوتھ کمشنر سے تصدیق کیوں نہیں کیا یہ بیان حلفی ٹھیک ہے عمران خان نے جس اسٹام پیپر دستخط کیا اور تصدیق کی اس کی تاریخ میں فرق کیوں ہے اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اُنہوں نے بلینک اسٹام پیپرز دستخط کی ہے اسٹام پیپرز مختلف تاریخوں پر کیوں خریدے گئے ہیں ؟ جسٹس نے عمران احمد خان نیازی کے وکیل کی طرف سے پیش کردہ وکالت نامہ تسلیم نہ کرتے ہوئے پاؤر آف آٹارنی کی اصلی کاپی بمعہ دستخط پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس آ ج تک ملتوی کر دی اور صبح 9بجے وکالت نامہ عدالت کا پیش کرنے اور دلائل دینے کا پابند بنایا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…