جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

گزشتہ انتخابات میں 3200ووٹ لینے والے کو ٹکٹ جاری کردیا جبکہ میں نے 19,000ووٹ حاصل کئے ،تحریک انصاف کے اہم رہنما کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 26  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /منڈی بہاؤ الدین (این این آئی)منڈی بہاؤ ا لدین تحریک انصاف کے ضلعی صدر لیاقت علی رانجھا نے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے پر پارٹی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ بحالی تحریک اور پارٹی کی تحریکوں کے دور ان جیلوں میں رہا ٗضلع اور حلقہ میں میری پوزیشن سب سے بہتر ہے ٗ میرا سیاسی قتل نہ کیا جائے ٗ میری پارٹی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائے ٗموجودہ ٹکٹ ہولڈر شاہد نسیم گوندل نے 2013کے

الیکشن میں 3200ووٹ حاصل کئے ٗ مجھے پرویز الٰہی اور (ن)کے امیدوار وں کے مقابلے میں 19000ووٹ ملے ٗ پارٹی میرٹ پر فیصلہ کرے ۔ منگل کو میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ میں لیاقت علی رانجھا ولد چو ہدری لا ل خان چھنی گہنا تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھتا ہوں ٗ میں نے دسمبر 2006ء میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور مارچ 2007ء میں اس وقت پنجاب کے صدر احسن رشید صاحب مرحوم نے مجھے ضلع منڈی بہاؤ الدین کا صدر نامزد کیا ٗ اس وقت سے لے کر آج تک میں نے پارٹی کے ہر فیصلے کی پابندی کی اور ہر سرگرمی میں بھر پور حصہ لیا ۔ دسمبر 2007ء کے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا اور میں نے بھی اس پر عمل کیا ۔ پھر پارٹی نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ۔تو میں نے اپنے حلقہ PP-118 سے پرویز الٰہی کی خالی کی ہوئی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور 47000 ووٹ میں سے 7000ووٹ حاصل کئے ۔ پھر جنرل الیکشن 2013میں مونس الٰہی کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر 13000 ووٹ حاصل کئے ۔پھر مونس الٰہی کی خالی کردہ سیٹ پر ضمنی الیکشن پرویز الٰہی اور( ن) لیگ کے مشترکہ امید وار کے مقابلے میں 51000 میں سے 19000ووٹ حاصل کئے جو کہ 38 %بنتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے 2006ء سے لے کر

اب تک ، خان صاحب کی گرفتاری سے لے کر عدلیہ بحالی تحریک ٗڈرون حملوں کیخلاف نیٹو سپلائی لائن روکنے ، وزیرستان ، پشاور ، کراچی ، لاہور، راولپنڈی ، سرگودھا ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، ملتان ، گجرات ، جہلم ، بھلوال ، شیخو پورہ، گجرانوالہ میں 2006ء سے 2018ء تک جتنے بھی جلسے اور جلوس ہوئے ان میں لوگوں کو ساتھ لے کر شامل رہا ۔انہوں نے بتایا کہ عدلیہ اور چیف جسٹس کی بحالی میں،میں نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا پورے چھ ماہ تین ، چار وکلا کے ساتھ لاہور

ہر جمعہ کو ہائی کورٹ کی احتجاجی ریلی میں شامل ہوتا رہا ۔ 126دن کے دھرنے میں لوگوں کو ساتھ لے کر شامل رہا ۔ لاک ڈاؤن اسلام آباد کے دوران میر ا بھتیجا عمران اور ریاض ، ساہیوال جیل میں بند رہے اور میں خود بنی گالا میں 10لوگوں کے ساتھ موجو د رہا ٗ میرے خلاف مارچ 2009ء میں تھانہ سول لائن منڈی بہاؤالدین میں FIR درج ہوئی میں اور میں 5روز حو الات تھانہ سول میں بند رہا ۔ اور ججوں کی بحالی پر رہا ہوا میں نے 7سال بطور صدر ضلع مرحوم احسن رشید صاحب صدر پنجاب اور

برسٹر منصور ریجن صدر صاحب کے ساتھ کام کیا اورپھر 2013ء سے 2018ء تک عبد العلیم خان کے ساتھ کام کر رہا ہوں ، پارٹی کی ہر کال پر پارٹی فنڈ اور لو گوں کو لے کر جلسوں اور جلوسوں میں بھرپور کردار ادا کیا ۔ انہوں نے بتایبا کہ میر ی سابقہ حلقہ PP-118 اور موجودہ حلقہPP-67میں لوگوں کی خوشی غمی میں شرکت کی اور پارٹی ورک بہت زیادہ ہے پارٹی سروے چاہے وہ حلقہ ہو یا ضلع ،میں پوزیشن سب سے بہتر ہے ۔ میرا سیاسی قتل نہ کیا جائے

میر ی13سالا خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مجھے PP-67کا ٹکٹ دیاجائے ۔ انہوں نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ٗ پاکستان تحریک انصاف اور نظر ثانی کمیٹی کے معزز ارکان سے استدعا ہے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے PP-67 منڈی بہاؤالدین 3، پی ٹی آئی کا ٹکٹ مجھے دیا جائے چونکہ میر ی پارٹی خدمات پورے پاکستان میں کسی بھی لیڈر اور کارکن سے کم نہ ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جنہوں نے نومبر 2014میں شمولیت اختیار کی اور 2013کے الیکشن میں 3200ووٹ حاصل کئے ۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…