منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد پیش نہ ہو سکی، اجلاس ہنگامے کی نذر

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف مذمتی قراردادمنگل کو بھی پیش نہ ہو سکی، اجلاس میں خوب ہنگامہ آرائی کی گئی اور ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ا سپیکرآغا سراج درانی کی زیرصدارت سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس میں اپوزیشن کی تین جماعتوں پی ٹی آئی، ن لیگ اور فنکشنل لیگ نے فوج کی حمایت اور ایم کیوایم کے خلاف قرارداد پیش کرنا چاہی توا سپیکر نے آوٹ آف ٹرن قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جس پر تینوں جماعتوں کے ارکین نے سخت احتجاج کیا۔بعد میں جب صوبائی وزیرتعلیم نثارکھوڑو نے بولنا شروع کیا تو فنکشنل لیگ نے احتجاج شروع کردیا جس پر نثار کھوڑو جذباتی ہوگئے اور فنکشنل لیگ کے ارکان پر خوب برسے۔ صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر حملہ کیا جار ہا ہے لیکن سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دی جائیگی۔اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کے ارکان نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کا کہناتھا کہ کوئی بھی قرار داد ٹیک اپ کرنے کی مدت سات روز ہوتی ہے، انہیں اس معاملے پر ڈکٹیٹ نہ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…