اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کا ایسا ادارہ جہاں کے ملازمین ہر ماہ ایک نہیں بلکہ کتنی تنخواہیں وصول کرتے ہیں، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 26  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقے میں انسانی وسائل کی ترقی کے مالیاتی مشیر نے انکشاف کیا ہے کہ این سی ایچ ڈی میں 302پوسٹیں عرصہ 3سال سے زائد خالی پڑی تھیں جنہیں پر نہ کرنے کی وجہ سے ان پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا، ادارے میں غیر قانونی طور پر 62سینئر گریڈکے افراد بھرتی کئے گئے جس کے بعد ادارے کو لاکھوں روپے کا

اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا، فنانس ڈویژن نے مجوزہ غیر قانونی بھرتیوں کو کینسل کرنے کی ہدایت جاری کر دیں، کمیٹی کو بتایا گیا کہ این سی ایچ ڈی میں سینکڑوں ملازمین ایسے بھی ہیں، جو سرکار سے دو، دو تنخواہیں وصول کررہے ہیں، این سی ایچ ڈی حکام کے عدم تعاون کی وجہ اور رابطے کے فقدان کے سبب مسائل موجود ہیں، فنانس ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ ادارے کی 2641منظور شدہ آسامیوں کا بجٹ منظور ہو چکا ہے جبکہ انسانی وسائل کی ترقی ادارے کے حکام وزارت خزانہ کو 2943ملازمین کیلئے بجٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں جو قانون کے مطابق ہمارے اختیارات میں نہیں۔ چیئرمین این سی ایچ ڈی روزینہ عالم خان نے کمیٹی کو بتایا کہ فنانس ڈویژن عرصہ دراز سے ادارے کو فنڈز دینے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی ثمینہ وقار نے بتایا کہ عدالتی امور کی وجہ سے 302پوسٹیں عرصہ دراز سے خالی تھیں، جنہیں فنانس ڈویژن اب ان پوسٹوں کو ختم کرنے کا کہہ رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی عثمان خان کاکڑ نے کمیٹی کی رضا مندی سے سفارش کی کہ این سی ایچ ڈی اور فنانس ڈویژن باہمی اجلاس منعقد کر کے اس مسئلے کو حل کریں اور اس حوالے سے کمیٹی کو 15جولائی تک مسائل حل کرنے کی رپورٹ جمع کرائیں، فنانشل ایڈوائزر محمد بلال نے کمیٹی کو بتایا کہ این سی ایچ ڈی میں کوئی مالیاتی ڈسپلن نہیں ہے، ادارے کے لوگ فنانس ڈویژن

میں بجٹ لینے آتے ہیں تو ان کی گفتگو ناقابل برداشت ہوتی ہے، فنانس ڈویژن قانون کے خلاف ادائیگیاں کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا،ادارے کے حکام جب تک جعلی ڈگری ہولڈرز اور ڈبل تنخواہ لینے والے ملازمین کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کرتے اس وقت تک ملازمین کو بقایا جات دینا ممکن نہیں۔ کمیٹی اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری ایجوکیشن، سینیٹر کلثوم پروین، سینیٹر فدا محمد، سینیٹرحاجی مومن خان، سینیٹر مولوی فیض محمد، سینیٹر نگہت مرزا سمیت ادارے کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…