قصور کے بچوں پر ظلم و ستم کی روایت تھم نہ سکی ، ایک اور 6 سالہ بچہ3 ماہ سے لاپتہ،والدہ غم سے نڈھال

26  جون‬‮  2018

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک )قصور کے علاقے شفیع والاچوک سے 6سالہ فائق 3ماہ سے لاپتہ ہے۔کس نے اغوا کیا ،کہاں کھو گیا ،کچھ پتہ نہ چلا،پولیس کی مجرمانہ خاموشی پر اہل علاقہ نے احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔تفصیلات کے مطابق فائق کی والدہ اپنے بیٹے کی جدائی کے باعث غم سے نڈھال ہیں،ان کا کہنا ہے کہ بیٹا چیز لینے کیلئے گھر سے نکلا تھا ،پھر نہیں لوٹا ،اسے بہت ڈھونڈا پر کوئی سراغ نہ ملا ۔غمزدہ والدہ نے اپیل کی ہے کہ میرا بچہ ڈھونڈنے میں میری مدد کریں ۔

پولیس ہماری مدد نہیں کررہی،ایک ماں کا درد سمجھیں،میں طویل عرصے سے اپنے بچے سے نہیں ملی ہوں،کوئی ماں اتنے دن بچے سے کیسے دور رہ سکتی ہے ؟۔انہوں نے اللہ کا واسطہ دیتے ہوئے ہر پاکستانی سے فریاد کی ہے کہ جیسے بھی ممکن ہوسکے ہماری مدد کریں ۔قصور کی پولیس نے فائق کی گمشدگی کا اشتہار دے کر خانہ پری کی ،اہل علاقہ اور مقامی رہائشی نے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس مخالف نعرے بازی بھی کی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…