بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی محکموں کے گریڈ 1 تا15 کےکنٹریکٹ و ڈیلی ویجزملازمین کی مستقلی اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سناتے ہوئے ملازمین کو خوشخبری سنا دی

datetime 26  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی محکموں کے کنٹریکٹ و ڈیلی ویجزملازمین کی مستقلی کے معاملہ پر تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے وزیر کیڈ کو 90روز میں گریڈ 1-15 کے ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے کابینہ سے منظوری لینے سمیت سولہ سے اوپر کے پراجیکٹ کے ملازمین کے کیسز ایف پی ایس سی کو بھجوانے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق

وفاقی محکموں کے کنٹریکٹ و ڈیلی ویجزملازمین کی مستقلی کا معاملہ، ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری،فیصلہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشمتل ڈویژن بینچ نے جاری کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ کمیٹی کے زریعے مستقل ملازمین کو پوسٹنگ آرڈر جاری کرنے کاحکم۔۔۔۔ تمام وزارتیں اور ڈویژن مستقل ملازمین کو 90روز میں جوائننگ آرڈر جاری کریں جب کہ ایسے ملازمین کی مستقلی ان کے نوٹیفکیشن \جوائننگ آرڈر کی تاریخ سے تصور ہوگی،فیصلے کے مطابق وزیر کیڈ 90روز میں گریڈ 1-15 کے ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے کابینہ سے منظوری لیں، گریڈ سولہ سے اوپر کے پراجیکٹ کے ملازمین کے کیسز ایف پی ایس سی کو بھجوانے کا حکم جب کہ گریڈ1-15کے پراجیکٹ ملازمین کو چھ ماہ میں مستقل کرنے کا حکم، تفصیلی فیصلے مین یہ بھی کہا گیاکہ تمام ایڈہاک ملازمین کے کیسزایف پی ایس سی کو بھجے اور ایڈہاک ملازمین سے متعلق مستقلی کے لیے ایف پی ایس سی چھ ماہ میں ٹیسٹ ،انٹرویو یا براہ راست رائے دے، پراجیکٹ ختم ہونے کی صورت میں ملازمین مستقل نہیں ہوں گے،آئندہ ملازمتوں میں اضافی نمبر دیے جائیں گے ،جب کہ آئندہ عارضی تعیناتیاں کرنے سے بھی روک دیا گیا۔ وفاقی حکومت کو پالیسی کی بجائے ملازمین مستقلی کے لیے صوبائی حکومتوں کی طرز پرقانون میں تبدیلی کرنے کا حکم بھی جاری۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…