کوہستا ن/بشام(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن صرف انتخابات نہیں ، انقلاب ہوگا، کوئی ڈیزل کے پرمٹ سے بک رہا ہے تو کوئی جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگاتا ہے ،یورپ میں کوئی درخواستیں لے کر کسی کے پیچھے نہیں پھرتا پاکستان اسلام کے نام پر بنا، ہمیں تعلیم پر خاص توجہ دینی چاہئے، تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے 2015 انتخابات کا سال ہے جس سے بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔بشام میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ یورپ میں کوئی درخواستیں لے کرکسی کے پیچھے نہیں پھرتا، ان کے مسائل ان کے گھر کے دروازے پر حل ہوتے ہیں۔ پاکستان میں رائج نظام اشرافیہ کا نظام ہے، جس کی وجہ سے ملک کے خوبصورت علاقوں میں ترقی نہیں ہورہی، خیبر پختونخوا میں 30 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، یہ انتخابات نہیں بلکہ انقلاب ہوگا،عوام کے فنڈ عوامی نمائندوں کے پاس آئیں گے اور رکن قومی و صوبائی اسمبلی کا کام صرف قانون سازی ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ کوئی اسلام بیچ رہا ہے اور خود ڈیزل کے پرمٹ سے بک رہا ہے، کوئی پختونوں کا نمائندہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے، کوئی جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگاتا ہے تو کوئی لندن میں بیٹھ کر تقریروں میں رونے اور گانا گانے لگتا ہے لیکن کوئی عوام کے حقوق کے بارے میں نہیں بتاتا، وہ لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں لوگ اہل لوگوں کو منتخب کرائیں۔اس سے قبل کوہستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا، ہمیں تعلیم پر خاص توجہ دینی چاہئے، تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ، انہوں نے دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائی اور ہمت نہیں ہاری، یہی وجہ ہے کہ این اے 125 کا فیصلہ ان کے حق میں آیا۔ ابھی انہیں مزید فرعونوں سے مقابلے کرنے ہیں، کراچی میں بھی ایک فرعون ہے۔ 2015 انتخابات کا سال ہے جس سے بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔عمران خان نے کہاکہ مدینے کا نظام ملک بھر میں نافذ کریں گے ایسانظام جس میں غریب اور امیر ایک ساتھ علم حاصل کریں گے اور امیر و غریب میں کوئی فرق باقی نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صرف خیبرپختونخوا میں نہیں بلکہ ملک بھر میں ایسا نظام لائیں گی جس میں عوام کو نوکریوں کےلئے ایم این ایز کے پیچھے نہیں بھاگنا پڑےگا تحریک انصاف کے قائد نے کہا کہ ملک میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات صرف الیکشن نہیں بلکہ انقلاب ہوگا۔عمرا ن خان نے کوہستان میں نیشنل پارک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کوہستان سے درخت کاٹنے کا سلسلہ بند کروائیں گے، علاقے میں سیاحت کو فروغ دیں گے جس کے باعث ہر شخص کو لکڑیاں کاٹنے سے زیادہ آمدنی حاصل ہوگی، کوہستان میں پانی سے بجلی بنائی جاسکتی ہے۔عمران خان نے کہاکہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے، حکمران عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے، کرپشن پر ہاتھ ڈال رہے ہیں، کے پی کے پولیس میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، تھانوں میں جرگے بٹھائیں گے، کپتان نے خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہ بڑھانے کا بھی اعلان کردیاانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صرف خیبرپختونخوا میں نہیں بلکہ ملک بھر میں ایسا نظام لائیں گی۔ جس میں عوام کو نوکریوں کے لئے ایم این ایز کے پیچھے نہیں بھاگنا پڑے گا۔
عمران خان کا خیبر پختونخوا میں اہم اقدامات کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































