جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

محبوبہ کے گھر جا کر ملنا عاشق کے گلے پڑ گیا گھروالوں کو شک ہوا تو محبوبہ نے ایسی جگہ چھپا دیا ، عاشق نے تڑپ تڑپ کا اپنی جان دیدی

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ(این این آئی) لنگرسرائے میں محبوبہ نے اپنے عاشق کو گھر والوں سے چھپانے کے لئے صندوق میں چھپایا جس کے بعد عاشق دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ملوک والا کا رہائشی مشتاق بلوچ اپنی کزن سے محبت کرتا تھا تاہم اس کی شادی کہیں اور ہوگئی، محبت کا پاگل پن مشتاق بلوچ کو وہاں تک کھینچ لایا، ہفتے کی رات مشتاق اپنی کزن رانی کے گھرپہنچا تو گھر والوں کو شک ہوگیا،

لڑکی نے شبہ دورکرنے کیلئے مشتاق کو صندوق میں بند کیا اورتالا لگادیا۔ڈیڑھ گھنٹہ صندوق میں بند رہنے پرمشتاق کا دم گھٹنے لگا تواس نے شورمچایا جس پر گھروالوں کو مشتاق کی موجودگی کا علم ہوا توانہوں نے صندوق پرایک اورتالا لگا دیا، مشتاق بلوچ صندوق کے اندرچلاتا رہا اورکچھ دیر بعد دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہارگیا ٗپولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لیا اورپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے بتایا کہ6 افراد کے خلاف تھانہ صدرمظفر گڑھ میں مقدمہ درج کرانے کے بعد 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…