جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پولنگ والے دن بڑے پیمانے پر خون خرابے کے تمام ریکارڈ ٹونٹے کا خدشہ،جانتے ہیں جولائی میں ایسا کیا ہونیوالا ہے؟تشویشناک صورتحال

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ماہر نفسیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عام انتخابات میں خون خرابہ اور قتل وغارت معمول سے زیادہ ہوگی جس کی بڑی وجہ جولائی میں پڑنے والی شدید گرمی ہے ۔ پاکستان میں آج تک ہونے والے عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی انتخابات قتل و غارت وسیع پیمانے پر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں قتل و غارت اور خون خرابہ زیادہ ہوگا ۔ ایک ماہر نفسیات فرحت عباس نے بتایا کہ گرمیوں میں انسانی جذبات زیادہ بھڑکتے ہیں۔

جب گرمی کا زور زیادہ ہو تو انسان کو غصہ زیادہ آتا ہے جس کے نتیجے میں لڑائیاں معمول سے زیادہ ہوتی ہیں زیادہ گرمی کی شدت سے انسانی دماغ پگھل جاتا ہے اور خون میں حرارت بھی زیادہ ہوتی ہے جو انسانوں میں جذباتی پن زیادہ لے آتی ہے اور نتیجتاً لوگ آپس میں الجھ پڑے ہیں اور آخر کار لڑائیاں شروع کردیتے ہیں۔ ماہر نفسیات نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ جولائی کے دونوں میں بھی پاکستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی کیونکہ مون سون کی شدت اگست میں زیادہ ہوتی ہے ماہر نفسیات نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولنگ کے دن سکیورٹی کے انتظامات سخت کریں۔ مخالف کیمپوں کے مابین فاصلہ کم ازکم آدھے میل کا ہونا چاہیے جبکہ ووٹرز کے حق رائے دہی پر اٹھنے والے جھگڑے کا فوری حل تجویز کیاجائے تاکہ پولنگ کے روز مخالفت سیاسی دھڑے قتل و غارت سے بچ سکی اور اگر سکیورٹی کے انتظامات نہ کئے گئے توپنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے گرم مرطوب میدانی عالقوں میں یہ انتخابات خونی ہوسکتے ہیں جس سے بچاؤ کیلئے تدابیر فوری اختیار کرنی چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…