جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اپنے حلقے میں کیا کام کروائے؟حلف نامے میں سوال پر شاہد خاقان کا ایسا جواب کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائینگے

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آر او کے فیصلے کیخلاف سماعت کے دوران الیکشن ٹریبونل جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حلف نامے میں کچھ سوال لوگوں کو سمجھ نہیں آئے،سوال تھا آپ نے اپنے حلقے میں کیا کام کیا؟،کسی نے بتایا کہ اہم کردار ادا کیا کسی نے لکھا دوسری شادی نہیں کی ،سابق وزیراعظم نے لکھ دیا میں ٹیکس دیتا ہوں میراوقار برقراررہا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے شاہد خاقان عباسی کی آر او کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حلف نامے میں لوگوں کوسوال ہی سمجھ نہیں آئے،دسویں میں سوال سمجھ نہیں آتا تھا مسترد ہو جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ بینک اکاﺅنٹ، شق این پر بڑی تعداد میں کاغذات مسترد ہوئے ۔الیکشن ٹریبونل کے جج نے استفسار کیا کہ کیا حلف نامہ اردو میں نہیں تھا؟،الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ حلف نامہ انگریزی میں تھا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سوال تھا آپ نے اپنے حلقے میں کیا کام کیا؟،کسی نے بتایا کہ اہم کردار ادا کیا کسی نے لکھا دوسری شادی نہیں کی ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے لکھ دیا میں ٹیکس دیتا ہوں اورمیراوقار برقراررہا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا اتنی غلطی پر چانس دیا جاسکتا ہے؟،وکیل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہاں اتنی سی غلطی پر چانس دیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل اس کے علاوہ بھی کئی اور امیداروں کے بہت سارے کیسز کی سماعت کررہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…