بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں پانی کا بدترین بحران ، متنازعہ کا لاباغ ڈیم سے ایک قدم آگے بڑھ کر ملک بھر میں جنگی بنیادوں پر چھوٹے ڈیم بنانے کا سلسلہ شروع کیا جائے ورنہ کیا ہوگا؟ انتہائی سنگین انتباہ جاری

datetime 24  جون‬‮  2018 |

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ پانی کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔پانی کی کمی نے زراعت و صنعت کے علاوہ ملکی آبادی کوبھی شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے اور یہ ملک کا سب سے اہم معاملہ بن گیا ہے ۔ملک کو بتدریج ریگستان بنایا جا رہا ہے مگر پالیسی ساز موجودہ نازک صورتحال سے لا تعلق نظر آتے ہیں۔ پانی کے بغیر ملکی ترقی کیلئے اٹھائے گئے تمام اقدامات لاحاصل ہیں جبکہ فوڈ سیکورٹی کے مسئلے پر فسادات ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی شہروں کی جانب نقل مکانی کے رجحان موسمیاتی تبدیلیوں واٹر مینیجمنٹ میں ناکامی اور سب سے بڑھ کر دشمن ملک بھارت کی سازشوں نے پانی کی دستیابی کی صورتحال کوانتہائی تشویشناک بنا دیا ہے جس سے ملک قحط کی جانب بڑھ رہا ہے۔ایک وقت میں پاکستان پانی کی دولت سے مالا مال تھا ۔1990سے ملک میں پانی کی دستیابی کم ہوتی گئی جو 2005سے شدت اختیار کر گئی ہے مگر پالیسی ساز اس معاملہ پر سنجیدہ نہیں ہوئے۔انھیں ملک میں پانی کی کمی سے مضمرات کے بارے میں مسلسل بنایا جاتا رہا مگر کسی کے کان پر جون تک نہیں رینگی جس سے ملک میں فی کس پانی کی دستیابی کم ہوتی چلی گئی اوراب عوام، کاشتکاروں اور صنعتی سعبہ کیلئے پانی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔ تربیلا ڈیم کی تعمیر کے بعد عالمی بینک نے پاکستان میں ہر دہائی میں ایسا ایک ڈیم بنانا ضروری قرار دیا تھا مگر اس مشورے کو مسلسل نظر انداز کیا گیا جس کا نتیجہ اب قوم بھگت رہی ہے۔ اب پاکستان پانی کی کمی کے شکار ممالک میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں فی کس پانی کی دستیابی ایک ہزار مکعب میٹر سے بھی کم ہو گئی ہے جو 2009 میں 1500 مکعب میٹر تھی۔ انھوں نے کہاکہ اگر اب بھی صورتحال کی سنگینی کو محسوس نہ کیا گیا تو ہماری عوام، زراعت اور صنعت پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور ملک میں سنگین سیاسی بحران جنم لے گا جسے حل کرنا ناممکن ہو گا۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ متنازعہ کا لاباغ ڈیم سے ایک قدم آگے بڑھ کر ملک بھر میں جنگی بنیادوں پر چھوٹے ڈیم بنانے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…