بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’لوٹا ۔۔لوٹا ۔۔لوٹا‘‘

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے جمال لغاری کے بعد ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سکندر بوسن کاحلقے کے عوام نے برا حال کر دیا، سکندر بوسن کے حلقہ میں پہنچنے پر راستہ روک لیا، گاڑی سے اتارنے کی کوشش، لوٹا لوٹا کے نعرے، سابق وفاقی وزیر کی تمام وضاحتیں دھری کی دھری رہ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے جمال لغاری کے بعد ن لیگ

چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن کو اپنے حلقہ میں جانا مہنگا پڑ گیا۔ سکندر بوسن کا گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جیسے ہی ان کے حلقے میں پہنچا تو حلقے کے عوام نے سابق وفاقی وزیر کی گاڑی کو روک لیا اور ان پر کڑی تنقید شروع کر دی۔ سکندر بوسن اس دوران شدید جذبات عوام کو وضاحتیں پیش کرتے رہے مگر عوام نے ان کی نہ سنی اور لوٹا لوٹا کے نعرے لگانے شروع کر دئیے۔ سکندر بوسن کی گاڑی کو روکنے والے افراد کا کہنا تھا کہ آج آپ کو پانچ سال بعد حلقے کے عوام کی یاد آئی ہے ، آئیں ذرا ہمارا ساتھ چلیں اور دیکھیں حلقے کی حالت، اس دوران شدید جذباتی عوام نے سکندر بوسن کو گاڑی سے اترنے کا کہا مگر وہ گاڑی میں ہی بیٹھے رہے۔ اس دوران ایک شخص نے آگے بڑھ کر سکندر بوسن کی گاڑی کا دروازہ کھول لیا اور انہیں نیچے اترنے کا کہنا۔ وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ سکندر بوسن بیشک تم ہمیں مروا دو ، قتل کروا دو مگر ہم آج تمہیں ضرور حلقے کا وزٹ کروائیں گے۔ اس دوران سکندر بوسن نے وہاں موجود لوگوں کو وضاحتیں دینے کی کوشش بھی کی جو بے سود رہیں اور لوگوں نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگانے شروع کر دئیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایسی ہی صورتحال ن لیگ کے امیدوار جمال لغاری کو بھی دیکھنی پڑی تھی جب نوجوانوں نے جمال لغاری کی گاڑی رکواکر شکوے کئے اور کہا کہ پانچ سال بعد

آپ کا نورانی چہرہ دیکھ رہے ہیں۔اس موقع پر ن لیگی امیدوار نے کہا کہ وہ ووٹ لینے نہیں تعزیت کرنے آئے ہیں جس پر لوگ بولے برسوں پہلے مرنے والوں کی تعزیت اب کیوں یاد آئی ؟جمال لغاری نے ویڈیو بنانے والے سے کہا کہ وہ یہ بند کردیں تاکہ آرام سے بات ہوسکے اور ساتھ ہی کہا کہ ایک ووٹ کی پرچی پر اتنا ناز؟اس پر نوجوان نے کہا کہ کچھ گلے شکوے کرنا ہے صرف پانچ منٹ مانگ رہے ہیں

جس پر جمال لغاری نے کہا کہ بات میں بعد میں کروں گا ووٹ لینے نہیں افسوس کرنے آیا ہوں۔نوجوان نے ن لیگی رہنما سے استفسار کیا کہ پانچ سال پہلے لوگ مرے اور اب افسوس کرنے آئے ہیں؟جمال لغاری نے ویڈیو میں نوجوان سے سوال کیا کہ علاقے میں 42 کلومیٹر روڈ کس نے بنائی،جواب ملا جمہوریت نے بنوائی ہے جس پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ چپ کر جمہوریت جمہوریت،

ہمیں سب پتہ ہے جمہوریت کیا ہوتی ہے؟۔ان کا مزید کہناتھاکہ ایک ووٹ کی پرچی قبیلے کے سربراہ کو دے رہے ہواور اس پر اتنا ناز اتنی تگڑ ؟جمال لغاری نے یہ بھی کہاکہ آپ میرے سوال کا جواب 25 جولائی کو دینا۔نوجوانوں نے مکالمے کے دوران ن لیگی رہنما کو جواباً کہا کہ انشا اللہ 25جولائی کو آپ کو جواب ملے گا ۔  ڈیرہ غازی خان میں ن لیگی امیدوار سردار جمال خان لغاری کو اپنے حلقے کا دورہ مہنگا پڑگیا ،

نوجوانوں نے اذڑے ہاتھوں لیا۔ن لیگی امیدوار سے مکالمے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ،نوجوانوں نے جمال لغاری کی گاڑی رکواکر شکوے کئے اور کہا کہ پانچ سال بعد آپ کا نورانی چہرہ دیکھ رہے ہیں۔اس موقع پر ن لیگی امیدوار نے کہا کہ وہ ووٹ لینے نہیں تعزیت کرنے آئے ہیں جس پر لوگ بولے برسوں پہلے مرنے والوں کی تعزیت اب کیوں یاد آئی ؟ نوجوانوں نے مکالمے کے دوران ن لیگی رہنما کو جواباً کہا کہ انشا اللہ 25جولائی کو آپ کو جواب ملے گا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…