منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

’’عمران خان کیساتھ رہ کر وی آئی پی ہو گیا ہوں‘‘ مجھے اتنے ووٹ پڑیں گے کہ مخالفین کہیں گے دھاندلی ہوئی‘شیخ رشید کا دعویٰ

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے صدرشیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان سے ہفتے میں دو دن کا وعدہ کیاہے کہ وہ ٹرانسپورٹ دیں ہیلی کاپٹر اور جہاز ، یہ طے ہے کہ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کیلئے الیکشن مہم کروں گا تاہم وہ جہاز اپنا لیتے ہیں یا کرائے پر،یہ ان پر ہے ، مجھے انہوں نے کہناہے کہ اس حلقے میں چلے جاؤ تو میں چلا جاؤں گا ،اگر فاصلہ زیادہ ہوا تو طیارہ اور اگر کم ہوا تو ہیلی کاپٹر کا انتظام کریں۔

عمران خان کے ساتھ رہ کر میں بھی وی آئی پی ہو گیا ہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں مستقبل میں انتہائی اہم رول ادا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سیاست سے زیادہ اوپر سے آنے والوں کی تعداد زیادہ ہے ، ظفراللہ جمالی صرف ایک ووٹ سے وزیر اعظم بنے تھے اور وہ بھی میں نے دیا تھا اور کس کے کہنے پر دیا تھا یہ نہیں بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس میرے ہسپتال کی جگہ کادورہ کریں گے کیونکہ انہوں نے مجھ سے وعدہ کیاہے۔ میں نے انتخابی کمپین کرنے کے لئے عمران خان سے ہیلی کاپٹر اور طیارہ مہیا کرنے کا کہا ہے اب وہ اس کاانتظام کہاں سے کرتے ہیں یہ ان کومعلوم ہوگا۔ اگر فاصلہ زیادہ ہوا تو طیارہ اور اگر کم ہوا تو ہیلی کاپٹر کا انتظام کریں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ رہ رہ کر ہم بھی وی آئی پی ہوگئے ہیں۔خود پیسوں کا انتظام کریں یا کسی اور سے لیکر دیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کا وقت ایک سوالیہ نشان ہے کیونکہ ووٹر پینے کے لئے بھی منرل واٹر مانگیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں مجھے فتح نظر آرہی ہے اور اتنے ووٹ مجھے پڑیں گے کہ مخالفین کہیں گے دھاندلی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…