بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا بھی 2013کے انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کااعتراف

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

حضرو (نیوزڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ  امریکہ ہماری معدنیات اور وسائل پر باآسانی قابض ہو جائے گا، اسلامی ممالک کی تنظیم فوری طور پر کانفرنس طلب کرکے اور سر جوڑ کر حرمین شریفین کی سلامتی کیلئے فیصلہ کرے ورنہ یمن کے بعد کل ایک ایک کر کے ان کی اپنی باری بھی آنے والی ہے، ایرانی آرمی چیف کے سعودی عرب پر حملہ کے بیان پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ عالمی استعمار کا یہی ایجنڈہ ہے کہ اسلامی ممالک آپس میں دست و گریبان ہوں ،2013کے انتخابات میں یقیناً وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی جس پر جے یو آئی نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا مگر ہم نے مظاہروں اور ملک کی بندش سے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کی بجائے اسمبلی فلور پر احتجاج اور بات چیت کو ترجیح دی، الیکشن ٹریبونل اور عدالتوں کے فیصلوں کبھی مدعی اور کبھی مدعا علیہ کے خلاف آتے ہیںایسے میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، سعد رفیق ایک بڑی شخصیت ہےں اس لئے ان کے خلاف فیصلہ کو اہمیت دی جا رہی ہے اور پی ٹی آئی اس کو اپنی جیت قرار دے رہی ہے ورنہ ماضی میں بھی ایسے فیصلے سامنے آتے رہے ہیں ، حوثی باغیوں کی کارروائیوں سے حرمین اور سعودیہ کی سلامتی کو خطرات درپیش ہیں او آئی سی کی خاموشی مسلمہ امہ کیلئے نقصان دہ ہے، امریکہ یمن میں افغانستان، ، عراق، لیبیا اور تیونس کا ایجنڈا دہرا رہا ہے،وہ منگل کو حضرو کے گاو ¿ں ویسہ میں دارالعلوم تعلیم القرآن میں سالانہ ختم بخاری کی تقریب سے صدارتی خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا ظہور الحق ، مہتمم جامعہ مولانا فضل وہاب، مولانا عبدالجلیل جان، مولانا بابر ندیم نے بھی خطاب کیا جبکہ مفتی زاہد شاہ، مولانا شیر زمان، قاضی خالد محمود، مفتی امیز زمان، قاری محمد اقبال، مولانا محمد نعیم، مولانا اظہار الحق، حافظ ہارون الرشید، قاسم وردگ، قاری ابراہیم بہبودی،محمد خالد خان، ندیم رضا خان، نثار علی خان، عمران خان سمیت جے یو آئی تحصیل حضرو کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، مقررین نے دارالعلوم تعلیم القرآن ویسہ اور مولانا فضل وہاب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ناموس رسالت ? کے حوالہ سے آئین میں ترمیم و تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا فوج کے خلاف بیان قابل مذمت ہے تاہم ان کو معافی وہی دے سکتے ہیں جن سے انہوں نے معافی مانگی ہے تاہم جے یو آئی ان کے بیان پر تبصرہ اس لئے نہیں کرنا چاہتی کہ وہ بیان دیتے اور معافی مانگتے رہتے ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن دیوبند مکتبہ فکر کے نمائندے ہیں، امام کعبہ بھی پاکستان میں آ کر نماز کی امامت کیلئے مولانا فضل الرحمن کو آگے کرتے ہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان میں دیوبند کے امام مولانا فضل الرحمن ہی ہیں، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے کردار سے پوری دنیا واقف ہے ، امت مسلمہ کا اسلام کے ساتھ رشتہ ان مدارس کے توسط سے قائم ہے ان کے تحفظ کیلئے جے یو آئی ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…