پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

مظفر گڑھ سے آزاد امیدوار 4کھرب 3 ارب 77کروڑ کے اثاثوں کا مالک کیسے بنا؟ اتنی رقم کہاں سے آئی؟چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ(نیوز ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے این اے 182اور پی پی 270سے آزاد امیدوار محمد حسین عرف میاں منا شیخ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 4کھرب 3 ارب 77 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کر کے سب کو حیران کر دیا،ریٹرنگ آفیسر کو جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں کھربوں روپے کے ا ثا ثو ں کے باوجود ایک روپے کی بھی ٹیکس ادائیگی ظاہر نہیں کی گئی ۔محمد حسین نے 350 مربع اراضی، باغات،

تین گھر اور گھریلو سامان کی مالیت4کھرب 3ارب 77کروڑ روپے ظاہر کی۔ محمد حسین کا کہنا تھا سیاسی نمائندے اپنے اثاثے چھپا کر انتخابات لڑتے ہیں جو قوم کو دھوکہ دیکر صادق اور امین نہیں رہتے ۔تمام سیاسی رہنماؤں کے اثاثے منظر عام پر لانے کے لیے انہیں رعایت دی جائے تاکہ وہ اپنی دولت ملک میں لا سکیں۔آزاد امیدوارمحمدحسین کا کہنا تھا کہ ان کی تحصیل مظفرگڑھ میں ان کی ملکیت کے 5 علاقے لانگ ملانہ، تلیری، چک تلیری،لٹکراں اور 40 فیصد مظفرگڑھ شہر پر بااثر افراد نے غیرقانونی طور قبضہ کر رکھا تھا، تاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ نے 88سال بعد ان کے خاندان کے حق میں فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حاصل ہونے والی 5 علاقوں کی زمین کی قیمت کا اندازہ 4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے ہے جبکہ باقی تین گھر اور گھریلو سامان ہے جس کی مجموعی مالیت تقریباً4کھرب3ارب77کروڑ روپے بنتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 88 سال بعد انہیں ان کا حق دلایا۔ صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے این اے 182اور پی پی 270سے آزاد امیدوار محمد حسین عرف میاں منا شیخ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 4کھرب 3 ارب 77 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کر کے سب کو حیران کر دیا،ریٹرنگ آفیسر کو جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں کھربوں روپے کے ا ثا ثو ں کے باوجود ایک روپے کی بھی ٹیکس ادائیگی ظاہر نہیں کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…