جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

سندھ میں پی پی پی کو دھچکا، سابق وزیراعلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

datetime 23  جون‬‮  2018 |

گھوٹکی(نیوز ڈیسک) سندھ میں پیپلز پارٹی کو زبردست دھچکا لگا ہے کیونکہ سابق وزیر اعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما علی محمد مہر اور ان کے بڑے بھائی سردار علی گوہر مہر نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما سردار علی گوہر مہر نے پی پی پی سے بغاوت کرتے ہوئے

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ سردار علی گوہر مہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ضلع میں کوئی کام نہیں کروایا، اس کے خلاف سکھر اور گھوٹکی اضلاع میں امیدوار کھڑے کریں گے، بہت سوچ بچار کے بعد پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔علی گوہر مہر کے اعلان بغاوت کے بعد ان کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیر اعلی سندھ علی محمد مہر نے بھی پی پی پی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ علی محمد مہر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بڑے بھائی کو منانے کے لیے کہا تھا، لیکن پارٹی نے علی گوھرمہر کی ناراضگی ختم نہیں کی اور معاملے کو حل نہیں کیا، لہذا پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتا ہوں، پیپلزپارٹی اب فریال لیگ بن چکی ہے جو پارٹی عوام کی خدمت نہ کر سکے ہم اس میں نہیں رہ سکتے۔مہر برادران نے 2012 میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 6 سال کا عرصہ گزارنے کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا سندھ میں مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی مخالفین کا ایک اتحاد بن گیا ہے جسے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کا نام دیا گیا ہے۔جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا ہیں اور اس میں سندھ کے سابق وزرائے اعلی سید غوث علی شاہ، ممتاز بھٹو، ارباب غلام رحیم اور مظفر شاہ، قومی عوامی تحریک کے صدر ایازلطیف پلیجو، سابق وزیرداخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا، سابق ایم پی اے سردار عبدالرحیم، سابق وفاقی وزیر غوث بخش مہر نمایاں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…