جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری نثار کی بڑی قلابازی، نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق متنازعہ بیانات کا ڈراپ سین، ایسا اعلان کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) یا میاں نواز شریف کو نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے منسوب کی گئی خبریں جعلی ہیں، انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میرے متعلق خبریں جب سے آ رہی ہیں مختلف ٹی وی چینلز انٹرویو کرنا چاہتے ہیں۔ ایک آدمی کس کس کوانٹریو دے سکتا ہے؟

چوہدری نثار نے کہاکہ آج سے 10روز پہلے جعلی خبر جاری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کہیں حوالہ نہیں دیا گیا کہ میں نے وہ باتیں کہاں کیں، کس کے ساتھ کیں، خبرکس نے دی اور کہاں دی۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اس خبر سے طوفان مچ گیا، میں نے کہا کہ تحریک انصاف میں 10 تو مسلم لیگ (ن) میں 100 غلطیاں ہیں، زبان کھولوں گا تو میاں صاحب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے فوری طور پر اس کی تردید کر دی۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے یہ ضرور کہا تھا کہ میں چکری میں اپنی پہلی تقریر میں میاں نواز شریف کے ساتھ ہونے والے تحفظات سے متعلق بات کروں گا لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے میں بات نہیں کروں گا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے کب کہا کہ یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ میری تقریر کوبنیاد بناکرطرح طرح کی باتیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا ن لیگ سے سیاسی اختلاف ضرور ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ میرا تعلق 33 سال ہے، میں نے ہمیشہ مخلص مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک وفاداری یہ نہیں کہ لیڈرجوکہے جی جی کہتے رہو۔ اصل وفاداری یہ ہے کہ حقائق سامنے رکھے جائیں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نوازشریف کی بات کررہا ہوں، میں ان کی بیٹی کی بات نہیں کر رہا ہوں کیونکہ فیصلہ نوازشریف لیڈر نے کرنا ہے،

انہوں نے کہا کہ اختلافات کی بات کسی اور کی نہیں صرف نوازشریف کی بات کر رہا ہوں، چوہدری نثار نے کہا کہ جب میاں نواز شریف کے ساتھ اختلافات بڑھے تو میں نے خود کو وزارت سے الگ کر دیا۔انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں کسی جماعت میں نہیں جا رہا بلکہ آزاد حیثیت سے چاروں حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں شیخ رشید سے کہہ چکا ہوں کہ میں کسی آوارہ بس کا مسافر نہیں ہوں، بس مس کرنے کا تعلق ہے تو میں کسی بس کا متلاشی نہیں ہوں، میرا اپنا انداز ہے سیاست کا اور نہ ہی میں کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…