پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

چین نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی کا اعلان کر دیا، چینی سفارت خانے کی طرف سے اعلامیہ جاری

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کرنے کا اعلان کردیا ہے، پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرکاری ملازمین کو چین کا دورہ کرنے کیلئے کسی بھی دعوت نامہ کی ضرورت نہیں رہے گی۔ جمعرات کو چینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چین نے پاکستانی شہریوں کو ویزہ کی فراہمی کا عمل آسان بنادیا ہے، رواں سال یکم اپریل سے چینی سفارت خانہ نے ویزوں کی گیٹگری ایف اور ایم کیلئے نئی پالیسی جاری کردی ہے

جس کے تحت ایسے پاکستانی جنہوں نے یکم جنوری 2016کے بعد سے 3مرتبہ چین کا دورہ کیا ہے اور وہ کسی بھی مقامی چیمبر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں یا سرکاری ملازم ہیں انہیں چین کا دورہ کرنے کیلئے کسی بھی قسم کے دعوت نامہ کی ضرورت نہیں رہے گی۔ عمومی طور پر چینی کا دورہ کرنے کیلئے مزکورہ دعوت نامے چینی کی مقامی حکومتوں اور بڑی کمپنیوں کی جانب سے جاری کیے جاتے تھے جنہیں حاصل کرنا مشکل عمل تھا۔ اعداد شمار کے مطابق یکم اپریل سے 15جون تک ویزوں کو جاری کرنے شرح میں 11 فیصد اضافہ ہوا، جس کے تحت 15000کاروباری ویزے جاری کیے گئے ۔ چینی سفارتخانہ کے کونسلر سیکشن میں دو پاکستانی خواتین کام کررہی ہیں جو کہ پاکستانی شہریوں کو ویزہ حاصل کرنے کے عمل میں مکمل رہنمائی کرتی ہیں ۔ کونسلر سیکشن کے ڈائریکٹر یانگ لیان چھن نے کہا کہ درخواست گزاروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے نیا سٹاف بھی بھرتی کیا گیاہے جو کہ زبان کے حوالے حائل رکاوٹ کو ختم کرنے کا ذریعہ بنا ہے۔ ہمارے تمام کونسلر آفسرز انگریزی میں بات کرتے ہیں جس کے باعث پاکستان شہریوں کے ساتھ ویزے جاری کرنے کے عمل کے دوران انٹرویو میں سمجھ بوجھ کے حوالے مشکلات پیش آرہی تھیں اور ویزہ درخواستیں مسترد ہورہی تھیں تاہم نئے پاکستانی سٹاف نے درخواست گزاروں کے مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

کونسلر سیکشن میں نئے سٹاف کی بھرتی چینی سفیر یاؤ جنگ کی ہدایت پر کی گئی ہیں۔یاؤ جنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے پاکستان شہریوں کو ویزہ حاصل کرنے کے عمل میں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ یاؤ جنگ کی پاکستانی صنعتی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں انتہائی حوصلہ افزاء رہی ہیں۔ یاؤ جنگ کا خیال ہے کہ باہمی سمجھ بوجھ تعاون اور دوطرفہ تبادلے دونوں ممالک کے مابین سدابہار دوستی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ یاؤ جنگ نے تمام کونسل آفیسرز پر زور دیا ہے

کہ چین کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کو گرم جوشی سے خوش آمدید کہا جائے۔ یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی رہداری منصوبہ خوش اسلوبی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ فراہمی کے عمل کو آسان بنائیں گے تاکہ سی پیک کی تعمیر کا عمل باآسانی آگے بڑھے۔ چین کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ویزہ پالیسی میں سہولیات باہمی تجارت کو فروغ دینے اور تجارتی خسارہ کو کم کرنے میں مدد فراہم کریگی۔ یانگ لیان چھن نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد سے مزید پاکستانی شخصیات تجارت کے مواقع تلاش کرنے کیلئے چین جانے کیلئے خواہش مند ہیں چینی سفارتخانہ کاروباری شخصیات کو ویزہ فراہمی کے عمل میں سہولیات دینے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔ اب مزید پاکستانی شہریوں کو ملازمتیں دیں گے تاکہ ویزہ درخواست کی وصولی کا عمل آسان بنایا جاسکے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…