منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

خدشات میں بھی اضافہ ہوگیا،بین الاقوامی سطح پر عام انتخابات کوسبوتاژ کرنے کی کوشش،کسی سیاسی جماعت کے سربراہ پر حملہ ہوگیا یا کسی ک یجان چلی گئی تو کیا ہوگا؟جاوید چودھری کاتجزیہ‎

datetime 20  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن جوں جوں قریب آ رہے ہیں خدشات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے‘ ان خدشات میں سب سے بڑا خدشہ دہشت گردی ہے‘ آج سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں وزارت داخلہ کے سپیشل سیکرٹری رضوان ملک نے انکشاف کیا‘ الیکشن میں امیدواروں پر دہشت گردی کے حملے ہو سکتے ہیں‘ بیرون ملک سے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جائے گی‘ ہمیں الیکشن میں حملوں کے حوالے سے تمام انفارمیشن صوبے دے رہ ہیں‘

وزارت داخلہ روزانہ کی بنیاد پر الیکشن کی سیکورٹی کا جائزہ لے رہی ہے اور رینجرز اور ایف سی الیکشن میں سیکورٹی میں سب سے اہم کردار ادا کرے گی‘ یہ اس قسم کے خدشات کا دوسرا اظہار ہے‘ اس سے قبل 28مئی کوسیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں کہا تھا ‘ بین الاقوامی سطح پر عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے چنانچہ یہ ایشو سیریس ہے‘ خدانخواستہ کسی حلقے‘ کسی امیدوار یا پھر کسی سیاسی جماعت کے سربراہ پر حملہ ہوگیا یا کسی کی جان چلی گئی تو الیکشن اور الیکشن کے نتائج دونوں متنازعہ ہو جائیں گے‘ ملک حقیقتاً بحران میں چلا جائے گا‘ ان وارننگز کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتیں اعتراض کر رہی ہیں‘ چاروں صوبوں کے آئی جیز نے 21 اپریل کو سپریم کورٹ کے حکم پر 13 ہزار سیکورٹی اہلکار واپس لے لئے اور اب ملک کے زیادہ تر سیاستدان کی سیکورٹی کیلئے کسی قسم کی کوئی فورس موجود نہیں‘ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پروٹوکول میں بھی دو گاڑیاں‘ ایک جیمر اور 34 پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ ان کی رہائش گاہ سے سیکورٹی کیمرے اور لائیٹس بھی اتار لی گئی ہیں اور یہ صورتحال خطرناک ہے‘ کیا اس خطرناک صورتحال میں پرامن الیکشن ممکن ہیں اور سیاستدان ریاست سے مزید کیا چاہتے ہیں‘ جبکہ کے پی کے اور پنجاب کے بعد آج چیف جسٹس نے سندھ میں بھی سابق حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا‘

چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت سے پوچھا‘ تھر میں غریبوں کے بچے مر گئے‘ ان کا کیا کریں‘ مراد علی شاہ کی جس طرح کی کارکردگی تھی کیا وہ اگلا الیکشن بھی لڑ رہے ہیں‘ چیف جسٹس نے کہا‘ سندھ میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں۔کیا پیپلز پارٹی بیڈ گورننس کی ان مثالوں کے باوجود سندھ سے الیکشن جیت جائے گی اور الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے اثاثے اوپن ہو گئے‘ ان اثاثوں نے ملک میں نئی بحث چھیڑ دی‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…