منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی میں سیاسی حالات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم نوازشریف

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

بہاولپور (نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری کا تقریباً خاتمہ ہوچکا اور اب وہاں سیاسی حالات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔بہاولپور میں ملک کے پہلے شمسی توانائی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور کراچی میں امن قائم کرنا ترجیح ہے، آج پاکستان میں امن قائم ہورہا ہے، جہاں دہشت گردی ہورہی تھی اس علاقے کو پاک صاف کردیا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج نے بہت اچھا کام کیاہے،جس پر وہ شاباش کی مستحق ہے، کراچی کے حالات بھی پہلے سے کہیں بہتر ہوچکے ہیں، وہاں بھتہ خوری کا تقریباً خاتمہ ہوچکا اور اب وہاں سیاسی حالات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب جمہوری حکومت عملی طور پر کام کرکے دکھا رہی ہے، گلی محلوں کے منصوبے پڑے رہتے ہیں کام ہی نہیں کیا جاتا،یہ روایت اب ختم ہوتی جارہی ہے،منصوبے وقت پر مکمل ہوں گے، ہمیں ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے، ملک میں ایک بار پھر ترقی اور صنعتوں کا کا پہیا چلتا نظر آئے گا، دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان سے اندھیروں کو دور کرنے کا عزم کر رکھا ہے، پاکستان میں بجلی واپس لائیں گے، ملک میں دوبارہ روشنیاں ہوں گی اور 2018 تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…