پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ٗلندن فلیٹس کس کے ہیں؟حسن نواز، نوازشریف نہیں بلکہ کس کے زیر کفالت تھے؟نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 20  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف ایوان فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دور ان نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لندن فلیٹس کبھی نواز شریف کی ملکیت میں نہیں رہے ٗالزام ثابت کرنے کی ذمہ داری پراسیکیوشن پر عائد ہوتی ہے ٗ بعد میں بارِ ثبوت ملزمان پر ڈالا جاتا ہے، یہاں استغاثہ نے پہلے ہی بارِ ثبوت ملزمان پر ڈال دیا ہے ٗجب آمدن کے ذرائع ہی معلوم نہیں کیے تو آمدن اور اثاثوں میں تضاد کیسے معلوم کیا؟

کسی گواہ نے نہیں کہا کہ حسن نواز، نواز شریف کے زیر کفالت تھے اور نہ ہی کسی گواہ نے یہ کہا کہ حسن نواز کاروبار میں نواز شریف کے تابع ہوں ٗیوٹیلٹی بلز نواز شریف، مریم، حسن یا حسین نواز کی طرف سے ادا کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ، کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن میں موجود ہیں، گزشتہ روز عدالت نے دونوں کو حاضری سے 4 روز کا استثنیٰ دیا تھا۔سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل کا سلسلہ وہیں سے شروع کیاجہاں ایک روز قبل ٹوٹا تھا۔خواجہ حارث نے عدالت کے روبرو کہا کہ الزام ثابت کرنے کی ذمہ داری پراسیکیوشن پر عائد ہوتی ہے اور بعد میں بارِ ثبوت ملزمان پر ڈالا جاتا ہے، لیکن یہاں استغاثہ نے پہلے ہی بارِ ثبوت ملزمان پر ڈال دیا ہے۔خواجہ حارث نے کہا کہ استغاثہ نے نواز شریف کی آمدن کے معلوم ذرائع سے متعلق دریافت نہیں کیا اور نہ ہی دوران تفتیش نواز شریف کے ذرائع آمدن کا پتا چلایا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب آمدن کے ذرائع ہی معلوم نہیں کیے تو آمدن اور اثاثوں میں تضاد کیسے معلوم کیا؟ خواجہ حارث نے کہا کہ ہوا میں بات نہیں کرنی ہوتی بلکہ تفتیش میں ثابت کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ لندن فلیٹس کبھی نواز شریف کی ملکیت میں نہیں رہے ٗنواز شریف کی تو ملکیت ہی ثابت نہیں ہے،

ملکیت ثابت ہوتی تو آمدن اور اثاثوں میں تضاد کی بات ہوتی۔ خواجہ حارث نے دلائل کے دوران حاکم علی زرداری کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں عدالت نے بارِ ثبوت کی 4 شرائط رکھی تھیں ٗپہلی شرط اثاثہ ملکیت کا ثبوت، دوسری اثاثہ کسی دوسرے کے نام پر رکھا گیا ہو، تیسری عوامی عہدیدار کی شرط اور چوتھی معلوم ذرائع آمدن سے اثاثے زیادہ ہونا تھی۔انہوں نے کہا کہ جو 4 شرائط استغاثہ نے پوری کرنا تھیں، ان کا ایک بھی گواہ ان کے پاس نہیں۔سابق وزیراعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے کہا کہ نواز شریف گلف اسٹیل کے کاروبار چلانے میں کبھی شامل نہیں رہے۔

خواجہ حارث کے مطابق کسی گواہ نے نہیں کہا کہ حسن نواز، نواز شریف کے زیر کفالت تھے اور نہ ہی کسی گواہ نے یہ کہا کہ حسن نواز کاروبار میں نواز شریف کے تابع ہوں۔انہوں نے کہا کہ سیٹلمنٹ کی فوٹو کاپی اور اثاثوں اور واجب الادا رقوم کے چارٹ پر ہم نے اعتراض اٹھا رکھا ہے۔خواجہ حارث کے مطابق یہ چارٹ جس نے تیار کیا اْس نے عدالت میں پیش نہیں کیا اور واجد ضیاء نے کبھی یہ نہیں کہا کہ یہ چارٹ انہوں نے خود تیار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی بلز نواز شریف، مریم، حسن یا حسین نواز کی طرف سے ادا کرنے کا کوئی ثبوت نہیں۔خواجہ حارث کے مطابق گواہان سدرہ منصور، مظہر بنگش اور محمد رشید سے متعلق پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ کا بیان دیکھیں،

واجد ضیا کے مطابق گواہان نے کہا کہ نوازشریف کا بالواسطہ تعلق ہے، لیکن انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا کہ نوازشریف کا لندن فلیٹس سے تعلق ہو۔ان کا کہنا تھا کہ گواہ سدرہ منصور نے جو دستاویزات پیش کیں وہ خود بھی ان کی تصدیق نہیں کرسکیں، سدرہ منصور تو صرف ان دستاویزات کی ریکارڈ کیپر تھیں، انہیں کیا معلوم کہ نواز شریف کا فلیٹس سے تعلق ہے یا نہیں۔سابق وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ کسی کو نہیں معلوم کہ دستاویزات کس خط کے جواب میں آرہی ہیں، یہ ناقص تفتیش ہے۔انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بے نامی دار ہوں اور ان کے بچے نامی دار، ایسی کوئی شہادت استغاثہ کے پاس نہیں جبکہ نیب کیسز میں تفتیش کی بہت بھاری ذمہ داری ہوتی ہے۔

نواز شریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسر نے تسلیم کیا کہ وہ لندن گئے تاہم لارنس ریڈلے سے رابطے کی کوشش نہیں کی۔خواجہ حارث کے مطابق ایک بندہ کہہ رہا ہے کہ 1993 میں لندن فلیٹس کی خریداری شریف فیملی کی ہدایت پر نہیں کی، لارنس ریڈلے کتنا اہم بندہ تھا، اس سے پوچھنا تو چاہیے تھا کہ وہ ایسا کیوں کہہ رہا ہے؟انہوں نے اعتراض اٹھایا کہ ایک شخص کہہ رہا ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈ پر میرے سامنے دستخط ہوئے اور آپ اس کے شہر میں جاکر بھی اسے شامل تفتیش نہیں کر رہے۔خواجہ حارث نے کہا کہ تفتیشی افسر کے مطابق کسی گواہ نے نہیں کہا کہ نواز شریف بینامی دار مالک ہیں، استغاثہ بینامی ثابت ہی نہیں کرسکا، لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ لندن فلیٹس کی خریداری کے لیے نواز شریف کی ادائیگی کا بینک ریکارڈ نہیں۔انہوں نے دلائل کے دوران کہا کہ تفتیشی افسر کے مطابق نواز شریف کے نیلسن اور نیسکول چلانے کے لیے ہدایت کا ثبوت نہیں۔حتمی دلائل کے دوران خواجہ حارث نے بینامی دار سے متعلق لاہور اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے حوالے بھی دیئے۔اس کے ساتھ ہی سماعت ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت (آج) جمعرات کیلئے ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…