اسلام آباد( نیوزڈیسک)سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے ملیر کینٹ تھانے میں درخواست دائر کر دی۔ سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے ملیر کینٹ تھانے میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں راﺅ انوار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ راﺅ انوار کو توپ سے اڑا دوں گا تاہم راﺅ انوار کی جانب سے دی گئی درخواست پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اعلیٰ پولیس حکام کریں گے۔
مزید پڑھئے:اب شعاعوں سے موسم کو بھی کنٹرول کیا جاسکے گا



















































