ابوظبی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے جنگوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کو مزید ایک سال کے لیے مملکت میں قیام کی اجازت دے دی ہے۔امارات کی کابینہ نے اس ضمن میں ایک قرارداد کی منظوری دی ہے۔اس کے تحت جنگوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کے ویزوں میں غیر مشروط طور پر مزید ایک سال کے لیے توسیع کردی جائے گی۔
وہ ویزے کی مدت ختم ہونے کی صورت میں اس سال یکم اگست سے 31 اکتوبر تک یو اے ای میں مزید قیام کر سکتے ہیں ۔ان کے خلاف ویزے سے متعلق کسی بے ضابطگی پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی اور وہ جرمانے سے بھی مستثنا ہوں گے۔کابینہ کا اجلاس یو اے ای کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی صدارت میں ہوا ۔ یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق ’’ امارات اقتصادی ترقی ، ثقافتی اقدار اور سماجی اور سیاسی استحکام کے لیے ایک عالمی ماڈل پر عمل پیرا ہے۔