ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

عمران خان نے ریحام خان کے معاملے میں میرے ساتھ زیادتی کی، میں نے ریحام خان کو پروپوز کیا تھا اور شادی کر رہا تھا پھر اچانک کیا ہوا؟ نبیل گبول نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

datetime 15  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نبیل گبول کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ریحام خان کے معاملے میں میرے ساتھ زیادتی کی تھی، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ریحام خان کو سنجیدہ ہو کر شادی کی آفر کی تھی مگر عمران خان نے ریحام خان سے شادی کر لی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی سیاسی جماعتیں اور ان کے رہنما اپنے بنیادی مقاصد سے ہٹ گئے ہیں اور ان کامقصد صرف اور صرف کرسی کا حصول ہے اور ا س میں میڈیا ہاؤسز نے بھی کچھ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک میڈیا ہاؤس دیکھتے ہی دیکھتے نواز شریف کی مخالفت سے ہٹ کر عمران خان کا مخالف ہوگیا ہے۔ پہلے سب کی توجہ نواز شریف کی طرف تھی اور اب نواز شریف نے پتہ نہیں کیا گیم چلائی ہے کہ توجہ عمران خان کی طرف ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری نے جو عمران خان کے خلاف درخواست دائر کی ہے اس کے ثبوت موجود ہیں۔ نبیل گبول نے زلفی بخاری کی حمایت میں بولتے ہوئے کہا کہ اس نے ایسا کون سا گنا ہ کردیا ہے کہ سارا میڈیا اس کے پیچھے پڑ گیا ہے اور اس کے پیچھے پڑنے کا مقصد عمران خان کے پیچھے پڑنا ہی ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ میں نے ریحام خان کو سنجیدہ ہو کر شادی کی آفر کی تھی مگر عمران خان نے میرے ساتھ زیادتی کی اس کو شادی کے لیے پروپوز میں نے کیا لیکن شادی عمران خان نے کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…