پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر اہل خواتین کو نظر انداز کرنے پر احتجاج شدت اختیار کر گیا ،عمران خان نے بابر اعوان کو اہم ترین ذمہ داری سونپ دی،بڑا فیصلہ

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف میں فیورٹ ازم اور لابنگ کے ذریعے مخصوص نشستوں کی فہرست میں اہل اور پارٹی کیلئے خدمات سر انجام دینے والی خواتین کو نظر انداز کرنے پر احتجاج شدت اختیار کر گیا ،عمران خان نے از سر نوغور کاعندیہ دینے کے ساتھ معروف قانون دان بابر اعوان سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی فہرست کے معاملے پر قانونی رائے طلب کر لی ۔

ذرائع کے مطابق احتجاج کرنے والی خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ خواتین ونگ کی سابقہ صدر منزہ حسن اور عالیہ حمزہ نے پارٹی کیلئے کئی سالوں سے خدمات سر انجام دینے والی اور سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والی خواتین کو اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہوئے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جان بوجھ کر فہرست سے آؤٹ کرایا ۔ ان خواتین کا کہنا ہے کہ اس طرح کا اقدام تحریک انصاف اور خود پارٹی چیئرمین عمران خان کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے جس سے پارٹی کونا قابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست کے ذریعے میرٹ کا قتل عام کیا گیا ہے اور قیادت کو اس کا ہر صورت ازالہ کرنا چاہیے اور آئندہ فیصلہ سازی میں ان خواتین سے رائے لینے سے اجتناب کیا جائے ۔ ان خواتین کا کہنا ہے کہ منزہ حسن اور عالیہ حمزہ نے فہرست میں ان خواتین کو شامل کرایا ہے جن کی پارٹی کے اندر اور فیلڈ میں کوئی خدمات نہیں بلکہ ’’یس میم ‘‘ اور ’’پرسنل سروسز ‘‘کو میرت بنا دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق احتجاج میں شدت آنے کے بعد عمران خان نے بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے از سر نوغور کا عندیہ دیتے ہوئے پارٹی رہنما اورمعروف قانون دان بابر اعوان سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی فہرست کے معاملے پر قانونی رائے طلب کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمع ہونے والی ترجیحی فہرست میں تبدیلی نا ممکن ہے البتہ آئندہ فیصلہ سازی اور مشاورت کے عمل میں مذکورہ دونوں خواتین سے قدرے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…