اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب کی نگران کابینہ میں توسیع ،4 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا ، محکمے بھی الاٹ کردیئے گئے

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب کی نگران کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 4 وزراء کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد کابینہ میں شامل وزراء کی تعداد 10 ہوگئی۔گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے چاروں ارکان سے حلف لیا ۔نگران کابینہ میں شامل کیے جانے والوں میں سعید اللہ بابر، سردار تنویر الیاس، نعمان کبیر اور چوہدری فیصل مشتاق شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

ڈاکٹر حسن عسکری رضوی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ چاروں نئے وزراء کو محکمے بھی الاٹ کیے جاچکے ہیں، سعید اللہ بابر کو محکمہ ہاؤسنگ ،کوآپریٹو اور ماحولیات کا قلمدان دیا گیا ،سردار تنویر الیاس کے پاس خوراک، زراعت اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے محکمے ہوں گے۔کابینہ میں شامل نعمان کبیر لیبر ،لائیو سٹاک اور ٹرانسپورٹ کے وزیر ہوں گے جبکہ چوہدری فیصل مشتاق ہائر ایجوکیشن ، سکولز ایجوکیشن ،سپیشل ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔

 

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…