اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا جس کی وجہ سے اہم قومی منصوبوں کا دھڑن تختہ ہوا۔بہاولپور میں پاکستان کے پہلے شمسی توانائی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث چین کے صدر کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوا، دھرنوں نے قوم کے قیمتی مہینے ضائع کئے، راولپنڈی اسلام آباد میٹرومنصوبے سمیت متعدد قومی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے لیکن دن رات محنت سے کوئی مشکل اب مشکل نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ملکی تاریخ کیلئے ایک عظیم دن ہے، ایک سال قبل وزیراعظم نواز شریف نے شمسی توانائی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا لیکن دن رات کی محنت سے چین کے تعاون ایک سال سے بھی قلیل مدت میں یہ شمسی توانائی کا منصوبہ مکمل کیا گیا اور آج یہ منصوبہ شمسی توانائی سے بجلی فراہم کر رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ شمسی توانائی منصوبے کا دنیا کے کسی بھی منصوبے سے مقابلہ کرسکتے ہیں، چین کے تعاون سے شمسی توانائی کے 900 میگاواٹ کے پلانٹ نصب ہوں گے۔ منصوبے کی تکمیل پر چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، منصوبہ پاک چین دوستی کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے میں مدد دے گا۔
دھرنوں نے اہم قومی منصوبوں کا دھڑن تختہ کر دیا، شہباز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسمی پرندے
-
انمول پنکی کیسے گرفتار ہوئی؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
-
عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
پیٹرول کی قیمتیں کب کم ہوں گی؟ خواجہ آصف نے بڑی خوشخبری سنا دی
-
پی ٹی آئی کے اہم رہنما انتقال کر گئے
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
آئی پی پیز کو دفن کر دیا ، اب بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کر کے را...
-
بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایت جاری
-
ایک میزائل، متعدد نشانے، بھارت کا’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت ایڈوانسڈ اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ
-
بجلی کی پیداوار سے متعلق وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
-
ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی
-
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش اور ژالہ باری کا امکان
-
مزید 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں سامنے آ گئیں
-
کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ



















































