پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

’’نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کا پول کھول گیا‘‘ خواجہ آصف کو نا اہل کروانے والے تحریک انصاف کے عثمان ڈارکی جعلسازی بے نقاب، گزشتہ الیکشن میں ایم بی اے اور اب اپنی تعلیمی قابلیت کیا بتائی ہے؟

datetime 15  جون‬‮  2018 |

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کا پول کھل گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے گزشتہ الیکشن میں لندن کی ایم بی اے کی ڈگری پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ اس مرتبہ انہوں نے لندن کی ایم بی اے کی ڈگری کی بجائے صرف بی اے کی ڈگری پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے لندن کالج کے لیکچرار اور سوشل میڈیا پر سرگرم راشد ہاشمی نے عمران خان سے طنزیہ استفسار کیا ہے کہ عمران خان جعلی ڈگری والے نیا پاکستان

بنائیں گے کیا ؟ گزشتہ 5سال میں نواز لیگ کی تعلیمی کارکردگی انتہائی ناقص رہی کیونکہ 2013میں کاغذات نامزدگی بھرتے وقت عثمان ڈارنے اپنی تعلیم MBA-UKلکھی تھی اور 2018میں گریجو ایشن لکھی ۔اس حوالے سے راشد ہاشمی نے عثمان ڈار کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی کاپی بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ  برطانوی محکمہ تعلیم نے ان کی ڈگری کو مشکوک قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ عثمان ڈار جس یونیورسٹی سے ڈگری کا دعویٰ کرتے ہیں اس کا برطانیہ بھر میں کہیں وجود نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…