اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد الحرام میں ایک اور شخص کی کود کر خودکشی۔ تفصیلات کے مطاب مسجد الحرام میں ایک اور شخص نے مطاف میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق ایک ایشیائی شخص نے حرم شریف کی بالائی منزل سے آج صبح چھلانگ لگا کر
خودکشی کی۔ خودکشی کرنے والے شخص کے مطاف میں کودنے سے وہاں موجود ایک شخص اس کی زد میں آکر زخمی بھی ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ایک ہفتے کے دوران مسجد الحرام میں خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے قبل ایک فرانسیسی شخص نے مسجد الحرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔