اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکانے کے ذمہ داروں کے خلاف وزیراعظم کاکارروائی کا حکم،وزارت داخلہ کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نگراں حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گہرے دوست ذلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے ذمہ دار کیخلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان اور ذلفی بخاری 11 جون کو عمرے پر روانہ ہورہے تھے کہ بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے پر ذلفی بخاری کو روک لیا گیا۔

وزارت داخلہ نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے فوری طور پر تحریری حکم نامہ جاری کرکے ذلفی بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی لیکن وزارت داخلہ نے وزیراعظم کا حکم ہوا میں اڑادیا اور رپورٹ تیار نہ کی تاحال بلیک لسٹ سے نام نکالنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی کی گئی نہ ہی کسی نے ذمہ داری قبول کی۔ نگراں وزیرداخلہ اعظم خان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ عمران خان فاؤنڈیشن کے ممبر ہیں۔ اور ان کی ہدایت پر ہی سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا نے ڈی جی ایف آئی اے کو فون کرکے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا۔سیکریٹری داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو فون کرکے ذلفی بخاری کو عمران خان کے ساتھ عمرے پر جانے کی اجازت کی ہدایت دی تھی تاہم ڈی جی ایف آئی اے نے زبانی احکامات ماننے سے انکار کردیا۔ اس پر وزارت داخلہ نے تحریری حکم نامہ جاری کرکے زلفی بخاری کو سعودی عرب جانے کی اجازت دی۔زلفی بخاری کا نام نیب کی سفارش پر بلیک لسٹ میں ڈالا گیا تھا تاہم بلیک لسٹ سے نام نکالتے ہوئے نیب کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ بلیک لسٹ میں نام مدت پوری ہونے پر ہی نکل سکتا ہے۔ پاسپورٹ ایکٹ کے تحت کسی بھی ملزم کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی اجازت نہیں اور صرف عدالتی حکم پر ہی کوئی نام بلیک لسٹ سے نکالا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…