ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوازشریف میڈیا اداروں پر کتنا مہربان ہوئے؟ خفیہ ریکارڈ منظر عام پر آگیا

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (آن لائن) وزارت اطلاعات و نشریات نے نواز شریف حکومت کی تشہیر کے لئے قومی خزانہ سے 56 کروڑ روپے دو ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو جاری کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزارت اطلاعات و نشریات کی 56 کروڑ جاری کرنے اور وزارت خزانہ سے اضافی گرانٹ کی منظوری کی اجازت دے دی ہے۔ آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے 27 فروری کو 56 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کے لئے وزیراعظم کو سمری ارسال کی تھی۔ سیکرٹری خزانہ وقار مسعود نے وزارت اطلاعات و نشریات کی اضافی گرانٹ کی منظوری 27 مارچ 2015ءکو دی جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے یہ سمری 31 مارچ کو منظور کی اور قومی خزانہ سے 56 کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے یہ احکامات جاوید اسلم سیکرٹری ٹو وزیراعظم کے لیٹر پر جاری کئے گئے ہیں۔ حکومت نے یہ 56 کروڑ کی اضافی گرانٹ انٹر لنگ ایڈورٹائزنگ کمپنی اور ایم کام ایڈورٹائزنگ کمپنی کو جاری کی ہے یاد رہے کہ سی ڈی اے نے ایم کام ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو بلیک لسٹ کر رکھا ہے جبکہ اس ملک کے دیانتدار وزیراعظم نے اس کمپنی کو یہ فنڈز جاری کئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے منظور کی گئی سمری کے مطابق پرنٹ میڈیا میں 10 کروڑ 91 لاکھ 4 ہزار تقسیم ہوں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا میں 45 کروڑ 16 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ حکومت نے یہ بھاری فنڈز پی ٹی وی پر حملہ‘ پارلیمنٹ پر حملہ‘ پیٹرول قیمتوں میں کمی‘ معیشت پر حملہ‘ سود سے پاک قرضے‘ ملک میں سیاسی استحکام‘ ریاست پر دھاوا‘ موٹر ویز کا افتتاح‘ زرعی پیکج‘ ہزارہ موٹر ویز‘ وزیراعظم کے چین کے دورے‘ حج پیکج اور نندی پور جیسے منصوبوں پر حکومت نے تشہیری مہم چلائی تھی۔ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ذاتی تشہیر کے لئے قومی خزانہ کا بے دریغ استعمال کیا ہے اور 56 کروڑ جاری کرنے میں ملک کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دی گئیں ہیں۔ 56 کروڑ روپے من پسند کمپنیوں کو براہ راست دینے میں بھاری کمیشن اور کک بیک بھی لئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلیٰ افسران نے بھاری کمیشن کھایا ہے جس کے نتیجہ میں وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلیٰ افسر نے لاہور کے پوش علاقے میں عالیشان محل بھی تعمیر کرانے میں مصروف ہے‘ ان لائن نے اس حوالے سے سیکرٹری اطلاعات اعظم خان سے موقف لینے کی بار بار کوشش کی لیکن موصوف نے جواب دینے کی زحمت گوارا بھی نہیں کی۔

مزید پڑھئے:گوگل نے 150 ملین یورو مالیت کے ایک نئے منصوبے کا اعلان دیا

پی آئی او راﺅ تحسین سے بھی حکومت کا موقف جاننے کی بار بار کوشش کی لیکن انہوں نے بھی جواب دینے کی زحمت نہیں کی۔ وزیراعظم نے پریس سیکرٹری دانیال سے رابطہ کیا تو انہوں نے وزیراعظم کے ترجمان پر ذمہ داری ڈال دی جبکہ آن لائن نے وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے بھی جواب دینے سے انکار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…