اسلام آباد(نیو زڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایان علی کے تفتیش کاروں نے ماڈل کے رئیل سٹیٹ کاروبار کے دلال اور خریدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایان علی کے رئیل سٹیٹ دلال ممتاز اور اویس احمد کے جلد گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے جائیں گے ۔ ممتاز اور اویس علی نے بحریہ ٹاﺅن میں 5 پلاٹوں کا بندوبست کیا تھا جو اس نے بحریہ ٹاﺅن میں فروخت کر دیئے تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں نے دونوں افراد کو دوبارہ طلب کیا تاہم اپنے بیانات قلمند کرنے کے لئے وہ تفتیش کاروں کے سامنے پیش نہیں ہوئے تاہم جب ان کی گرفتاری وارنٹ جاری ہو جائیں گے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو مارچ میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ملک سے باہر 5 لاکھ ڈالر سمگل کر رہی تھی ۔ اپنے بیان میں ماڈل ایان علی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ انہوں نے یہ رقم کراچی بحریہ ٹاﺅن میں 5 رہائشی پلاٹوں کی فائل فروخت کر کے بنائی تھی ایان علی کے وکیل نے رئیل سٹیٹ سے متعلق دستاویزات بھی جمع کروائی تھیں ۔
رئیل سٹیٹ بزنس :تفتیش کاروں کا ایان علی کے دلال اور خریدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے



















































