اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پولیس کا کام اسلام سے متعلق رہنمائی کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مذہبی شعائر کے نفاذ کے معاملے سے خود کو دور رکھیں۔نسبتاً معتدل مزاج کے حامل حسن روحانی نے گزشتہ ہفتے زور دیا تھا کہ کہ مذہبی معاملات میں پولیس کا کوئی کردار نہیں ہے، جس کی وجہ سے انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کی مذہبی اسٹیبلشمنٹ اور قدامت پسند اراکین اسمبلی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔تاہم انہوں نے گزشتہ روز اساتذہ سے خطاب کرنے کے دوران اس مسئلے پر اپنے مو¿قف کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا جوکام ہے وہ کرے اور مذہبی پیشوا کا کردار ادا نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم آپ سے کہیں کہ آپ مذہبی عالم ہیں اور آپ اسلام کی تشریح کرسکتے ہیں تو پھر انتشار پھیل جائے گا۔حسن روحانی نے کہا کہ اسکول، یونیورسٹی اور مدرسوں کے تمام اساتذہ جن کا مشن ہے کہ وہ مذہب کا بہتر فہم حاصل کریں اور اس کا اظہار کریں، ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کی تدریس اور اس کی وضاحت کرےں۔
پولیس کا جوکام ہے وہ کرے مذہبی پیشوا کا کردار ادا نہ کرے، حسن روحانی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا



















































