اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی فون کو ممتاز بنانے والے فیچرز تو اپنی جگہ اہم ہیں تاہم اس کے کیمرے سے جب کسی سیاہ رنگت والی چیز کی تصویر لی جائے مثلاً کتے بلی وغیرہ کی تو تصویر کے کٹس نمایاں دکھائی نہیں دیتے اور سکرین پر مجموعی طور پر ایک سیاہ ہیولا سا ہی دکھائی دے پاتا ہے۔ اس صورتحال کا حل اب ایک انٹرنیٹ یوزر نے پیش کیا ہے۔آئی فون سے سیاہ رنگت کی فوٹوگرافی صرف عام افراد کا ہی مسئلہ نہیں ہے بلکہ وائٹ ہاو¿س کے چیف آفیشل فوٹوگرافر پیٹ سوزا بھی جب صدر اوباما کے خاندانی کتے کی اپنے انسٹاگرام فیڈ کیلئے آئی فون سکس سے کوئی تصویر کھینچتے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کتے کے بالوں نے اپنے اندر روشنی کو جذب کرلیا ہے اور اس کا نتیجہ دھندلی تصویر کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔ اس حوالے سے چند تجاویز پیش ہیں جن پر عمل درآمد سے سیاہ رنگ کے کتے بلیوں کی بہترین تصاویر کھینچی جاسکتی ہیں۔میری بلوم جو ویسٹ منسٹر کینل کلب ڈاگ شو کی سٹاف فوٹوگرافر ہیں ہر رنگت کے جانوروں کی بہترین تصاویر کھینچنے کی ماہر ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ سیاہ بالوں والی چیز کی تفصیلات کیلئے چھت سے آتی روشنی مناسب نہیں ہوتی۔ اس کیلئے یا تو کھڑکی سے آتی سورج کی روشنی یا پھر کسی لیمپ کی روشنی کا انتخاب کریں۔ زیادہ بہتر ہوگا کہ اگر آپ کتے بلیوں کی تصاویر گھر سے باہر کھینچیں۔میری بلوم کے مطابق تصویر کھینچتے ہوئے کی جانے والی سب سے بڑی حماقت جانور کو خود سے کافی فاصلے پر رکھنا ہوتا ہے۔ اپنے فریم کو جانور سے اتنا نزدیک رکھیں کہ فریم میں صرف وہی آئے۔ کوشش کریں کہ خود نیچے بیٹھیں تاکہ آپ جانور کی سطح پر آسکیں۔زیادہ بہتر تفصیلات کیلئے بیک گراو¿نڈ سیٹنگز کو کلیئر کردیں۔ سیاہ رنگت والی اشیا کیلئے پس منظر میں سرمئی ٹون بہترین رہتی ہے جبکہ پھولوں کے باغیچے میں سبز گھاس تصویر کا ستیاناس کرسکتی ہے۔ کبھی بھی سیاہ چیزوں کی سفید پس منظر میں تصویر مت لیں۔اگر آپ کے پاس مناسب روشنی کاانتظام نہیں ہے تو ایکسپوڑر کو تبدیل کریں۔ اپنے موبائل کی سکرین پر ٹیپ کریں تاکہ کیمرہ جانور کے چہرے پر فوکس کرے۔ جب سورج جیسا آئیکون سکرین پر ظاہر ہو تو اسے اوپر کی جانب سوائپ کریں تاکہ ایکسپوڑر بڑھ سکے اور تصویر روشن ہو۔
امید ہے کہ ان تجاویز پر عمل سے آپ اپنی پیاری بلی کی تصویر اپنی فیس بک کی ڈی پی بنا سکیں گی۔
آئی فون : سیاہ رنگت والے جانوروں کی فوٹو بنانے کامسئلہ حل ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے



















































