پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ناسا نے 10 انجن والا الیکٹرک طیارہ تیار کرلیا

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ناسا نے بیٹری سے چلنے والے 10 انجن والے الیکٹرک طیارے کو نہ صرف تیار کر لیا ہے بلکہ اس کی کامیاب آزمائشی پروازبھی مکمل کر لی ہے جو ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ اور ٹیک آف بھی کر سکے گا۔ناسا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طیارے کو گریسڈ لائیٹننگ یا جی ایل 10 کا نام دیا گیا ہے جو ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ اور ٹیک آف کر سکے گا، اس طیارے کی کئی آزمائشی پروازیں کی گئیں جو اس نے کامیابی سے مکمل کر لیں۔ ناسا کے ایرو اسپیس انجیئنر بل فریڈرک کے مطابق یہ طیارہ چھوٹے پیمانے پر سامان کی فراہمی، ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈنگ اور ٹیک آف، زرعی تحقیق اور نقشوں جیسے کام انجام دے سکے گا جب کہ اس میں 4 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ناسا ایرواسپیس انجینئر کا کہنا تھا کہ ہم نے ابتدا میں 2.3 کلوگرام وزنی پروٹو ٹائپ طیارے فوم سےتیار کیے تاہم بعد میں 11.3 کلوگرام وزنی طیارے فائبر گلاس سے تیار کیے گئے اور پھر بالآخر ان کامیاب تجربوں کے بعد 24.9 کلو گرام وزنی جی ایل 10 کو کاربن فائبر سے تیار کرلیا گیا ہے، ریموٹ سے چلنے والے اس طیارے پر 3.05 لگے ونگ اسپین پر 8 الیکٹرک موٹرز اور اس کی دم پر 2 الیکٹرک موٹرزلگی ہوئی ہیں جو اس کی اڑان میں مدد کریں گی۔ فریڈریک کے مطابق ناسا اس کامیابی کے بعد ایسا ورڑن تیار کرنے کی کوشش کررہی ہے جو ہیلی کاپٹر سے بھی 4 گنا زیادہ رفتار سے سفر کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…