جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین نے روسی صدر کو دوستی کے تمغے سے نواز دیا

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو چین کے پہلے دوستی کے تمغہ سے نوازتے ہوئے کہا کہصدر پیوٹن بڑے ملک کے صدر ہیں جس کے اثرات پوری دنیا پر ہیں، چینی عوام کے پرانے دوست ہیں،یہ تمغہ صدر پوٹین کے لیے چینی عوام کے جذبات و احترام کی ترجمانی اور دونوں ملکوں کی دوستی کی علامت ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق

گرینڈیوس گریٹ ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں چینی صدر نے دونوں ممالک کی اعلی شخصیات کے سامنے روسی صدر کو بڑا سنہری تمغہ پہنایا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا چین کا اعلی ترین اعزاز ان غیر ملکیوں کو دیا جاتا ہے جنہں نے ملک کو جدیدیت کی طرف لے جانے میں شاندار شراکت قائم کی اور عالمی امن کو برقرار رکھنے میں مدد کی۔انہوں نے کہا کہ یہ دوستی کا تمغہ صدر پیوٹن کے لیے چینی عوام کی عزت کا اظہار کرتا ہے اور یہ چین اور روس کے درمیان گہری دوستی کی نشانی ہے۔چینی صدر نے کہاکہ ہم دونوں سمجھتے ہیں کہ موجودہ تجارت کا تحفظ بڑھا ہے لیکن عالمی معیشت کی بحالی میں بہت سی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ اقتصادی عالمگیریت اور علاقائی اقتصادی انضمام وقتی رجحان ہے۔ تقریب سے قبل روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دوستانہ ہیں اور ہمسائے کے ساتھ ترقی میں اسٹریجک شراکت داری پر کوشاں ہیں۔ولادی میر پیوٹن نے کہا روس اور چین کے درمیان گزشتہ برس دوطرفہ تجارت 87 ارب ڈالر تک رہی جو رواں برس کی پہلی سہہ ماہی میں 31 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔انہوں نے کہا اگر ہم ترقی کی یہ شرح برقرار رکھتے ہیں تو ہم کچھ برسوں میں اپنے مقرر کیے گئے ہدف 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ بعد ازاں دونوں ممالک کے سربراہان نے ٹیانجن شہر میں نوجوانوں کی آئس ہاکی کے مقابلے میں بھی شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…