الیکشن کمیشن نے عمران خان کی درخواست پر حلقہ این اے 122 میں انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کام شروع کردیا ہے- ذرائع کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران بیلٹ پیپرز، کاؤنٹرز، ووٹر لسٹیں اور پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج پر بھی غور کیا جائے گا – ریٹرننگ افسر کو بیلٹ سمیت تمام ریکارڈ 6 نومبر تک الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے ھوں گے- عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 122 سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق عمران خان کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے جس کی وجہ سے عمران خان کی طرف سے حلقہ این اے 122 میں دھاندلی کا الزام عائد کرکے جانچ پڑتال کی درخواست دی گئی تھی۔