ڈاکار(نیوز ڈیسک)افریقی ملک سینیگال نے سعودی عرب کی درخواست پر حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں مصروف عرب اتحاد کی مدد کے لییدو ہزار سے زیادہ فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔سینیگال پہلا غیر عرب ملک ہے جس نے اپنی فوج سعودی عرب کی مدد کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب نے سینیگال کے صدر میکے سال کیگزشتہ ماہ سعودی عرب کے دورے کے دوران فوجی مدد مانگی تھی۔ سینیگال بھی سعودی عرب کی طرح ایک سنی ملک ہے اور سعودی عرب نے اسے حالیہ برسوں میں کافی امداد دی ہے۔ادھر اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عرب ممالک کے اتحاد پر زور دیا ہے کہ وہ یمن کے شہر صنعا میں بمباری بند کرے۔اقوام متحدہ کے انسانی فلاح کے ادارے یوہانس ڈر کالاو نے کہا کہ صنعا کا ایئرپورٹ یمن میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اور وہاں امداد پہنچانے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن اب اس کی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ اب وہ قابل استعمال ہی نہیں رہا۔ اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ صنعا کے ایئرپورٹ کو قابل استعمال بنانے کے لیے اس کی مرمت کرنے کی ضرورت ہو گی۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کی کمی کی وجہ سے یمن میں امدادی کارروائیوں میں مصروف اداروں کے لیے اپنا کام جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ادھر سعودی عرب کے وزیر خارجہ ال جوبیر نے عندیہ دیا ہے کہ سعودی سربراہی میں عرب ممالک کا اتحاد یمن میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے اپنے حملوں روکنے پر غور کر رہے ہیں۔پیر کے روز سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے عدن اور صنعا پر متعدد حملے کیے۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر باغیوں نے سیز فائر کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور سیزفائر کی خلاف ورزی تو فضائی کارروائیاں پھر سے شروع کی جاسکتی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































