منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شیخ رشید نے راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کا صفایا کرنے کیلئے کمر کس لی،عمران خان سے کیا مطالبہ کردیا؟

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(سی پی پی )شیخ رشید نے راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کا صفایا کرنے کے لیے کمر کس لی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اپنی مرضی کے پی ٹی آئی امیدوار میدان میں لانے کی سفارش کر دی۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کو راولپنڈی کی سیاست میں مرکزی حیثیت حاصل ہے کہا جاتا ہے کہ راولپنڈی کی مقامی سیاست سے لے کر صوبائی اور قومی سیاسی کے خدو خال کو جس طرح شیخ رشید سمجھتے ہیں ویسے

کوئی بھی نہیں سمجھ سکتا۔ایسے میں جب کہ انتخابات بالکل قریب آچکے ہیں۔اس سلسلے میں شیخ رشید نے اس انتخابات میں کچھ بڑا کر دکھانے کی ٹھان لی ہے۔اس حوالے سے شیخ رشید نے راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کا صفایا کرنے کے لیے کمر کس لی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اپنی مرضی کے پی ٹی آئی امیدوار میدان میں لانے کی سفارش کر دی۔ شیخ رشیدنے تقاضا کیا ہے کہ چاروں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ان کی منشا کے مطابق تحریک انصاف کے ٹکٹ جاری کئے جائیں تاکہ وہ باآسانی مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو شکست دے سکیں۔با خبر ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کاٹکٹ حلقہ پی پی11 میں چوہدری عدنان یا عارف عباسی، حلقہ پی پی 16 سے راجہ راشد حفیظ یا اعجاز خان جازی سے کسی ایک کو ملے گا، حلقہ پی پی17 سے مصدق محمودگھمن ،چوہدری اصغر ایڈووکیٹ یا اظہر اقبال ستی جبکہ حلقہ پی پی18 سے شہر یار ریاض یا پیرمجتبیٰ گل فاروق بادشاہ کو ٹکٹ دینے کیلئے شارٹ لسٹ مکمل کی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 جون تک حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائیگا۔امکان ہے کہ حلقہ پی پی11 سے چوہدری عدنان،پی پی16 سے راجہ راشد حفیظ،پی پی17 سے اظہر اقبال ستی اور پی پی18 سے شہر یارریاض کو ٹکٹ دئیے جائیں گے۔

قومی اخبار کی خبر کے مطابق چوہدری عدنان اور دانیال تنویر ایک ہی برادری سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے چوہدری عدنان، دانیال تنویر کے ووٹ بینک پر اثر انداز ہونگے ،اظہر اقبال ستی کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کے ساتھ تحریک لبیک پاکستان اور ممتاز قادری شہید کی فیملی بھی اظہر اقبال ستی کو سپورٹ کرے گی،راجہ راشد حفیظ کابرادری سسٹم مضبوط ہے ،شہر یارریاض ن لیگ کے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں جن کا کم از کم حلقہ کی 6 سے زائد یونین کونسلوں میں ذاتی ووٹ بینک ہے ،ان کو ٹکٹ ملنے سے شیخ رشید احمد کی پوزیشن خاصی مضبوط ہوگی۔تاہم انتخابات میں جیت کس کا مقدر بنتی ہے اس کے لیے تو انتخابات ہی میں فیصلہ ہو سکے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…